بھارتی ڈاکٹروں نے ثنا اللہ کی دماغی موت قراردیدی
اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے،بنیادی اعضا ادویات کی مدد سے کام کر رہے ہیں.
ہم اب بھارت نہیں جائیں گے، میت پاکستان لائی جائے، غمزدہ لواحقین کا مطالبہ۔ فوٹو : فائل
مقبوضہ کشمیر کی جیل میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہوکر چندی گڑھ اسپتال پہنچنے والے پاکستانی قیدی ثنا اللہ کے متعلق بھارتی ڈاکٹروں نے تازہ میڈیکل رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق اس کی دماغی موت واقع ہوچکی ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔جمعے کو مقبوضہ کشمیر کی جیل میں ثناء اللہ پربھارتی قیدی نے حملہ کر دیا تھا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیاتھا۔ ادھرثناء اللہ کے غمزدہ لواحقین کا کہنا ہے کہ ثنا اللہ کی موت ہوچکی ہے،بس سرکاری سطح پر اس کا اعلان نہیں کیا جارہا،وہ اب بھارت نہیں جائیں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے وفد نے بھارتی اسپتال میں ثناء اللہ کی عیادت کی ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے ۔ انھیں بتایا گیا کہ ثناء اللہ کی دماغی موت واقع ہو چکی ہے مگربنیادی اعضاء ادویہ کی مدد سے کام کر رہے ہیں۔مزیدبراں وزیراعظم آزادکشمیرکی کال پر بھارتی جیل میں پاکستانی قیدی پرحملے کیخلاف آج وادی کے دونوں اطراف،پاکستان کے چاروں صوبوں میں یوم احتجاج منایا جائے گا۔