تنور اسکیم میں شہباز نے ایسا کام دکھایا کہ آڈٹ والے بھی پریشان ہیں پرویز الٰہی
پنجاب میں صفر کارکردگی والے 1122 ودیگر تاریخی کاموں جیسا کوئی کام بتادیں، انتقام کی سیاست نہیں کرتے
شہبازشریف نے جو اسکول کالج بند کیے ہم اقتدار میں آکریہ منصوبے دوبارہ شروع کریں گے،گجرات میں خطاب۔ فوٹو: فائل
مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی کے امیدوار چوہدری پرویزالٰہی نے سابق پنجاب حکومت کی تنور اسکیم کی آڈٹ رپورٹ میں 30 ارب روپے کے کرپشن اسکینڈل کی تصدیق پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روٹی ختم پیسے ہضم، شہباز شریف نے ایسا کام دکھایا ہے کہ آڈٹ والے بھی پریشان ہیں، ہم نے ہمیشہ عام آدمی کا سوچا اور کام کر کے بھی دکھایا۔
گجرات کے علاقے جمال پور میں عوامی اجتماع سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنے5سالہ دور حکومت میں انتقام کی سیاست کی نہ یہ ہماری سیاست کا محور ہے۔انھوں نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران ایسے ایسے لوگ ہماری پارٹی میں شامل ہوتے جارہے ہیں جو کبھی ہمارے مخالف تھے۔ پنجاب میں صفر کارکردگی والے ہمارے 1122 اور دیگر تاریخی کاموں جیسا کوئی کام بتادیں۔
انھوں نے کہا کہ شہباز شریف نے 5 سال میں گجرات یا پورے پنجاب کے لیے ایک منصوبہ بھی ایسا نہیں دیا۔ شہباز شریف نے جو اسکول کالج بند کیے ہم دوبارہ اقتدار میں آکر یہ منصوبے دوبارہ شروع کریں گے۔ اس موقع پر ملک یٰسین اعوان آف کشمیر پورہ، سید ضمیر حسین شاہ اور سید عظمت حسین شاہ و دیگر نے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔