مشرف کے بعدزرداری ودیگر لٹیرے بھی کٹہرے میں آئینگے ڈاکٹر قدیر

کل قوم کو سرپرائز دوں گا، عوام ’میزائل‘ کا انتخاب کریں،سربراہ تحریک تحفظ پاکستان

کل قوم کو سرپرائز دوں گا، عوام ’میزائل‘ کا انتخاب کریں،سربراہ تحریک تحفظ پاکستان۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ عوام 11 مئی کو محفوظ پاکستان کیلیے' میزائل' کا انتخاب کریں۔


کل کے جلسے میںقوم کو سرپرائز دوںگا۔ ملک کو ترقی یافتہ اور خوش حال بنانے کا خواب وہی لوگ پورا کرسکتے ہیں جن کے اندر خدا کا خوف اور دلوں میں عوام کا درد ہو۔ اب وقت آگیا ہے کہ قوم انتخابی معرکے کے ذریعے دہشت گردوں اور بد عنوانوں کو مسترد کر کے ملک کی قیادت دیانتدار لوگوں کے سپرد کرے۔

اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ 11 مئی کا سورج پاکستان کو مضبوط اور پائیدار بنانے والوں کی فتح اور قبضہ گروپوں ،منشیات فروشوں کی ذلت آمیز شکست کا پیغام لے کر طلو ع ہو گا ۔ جس طرح مشرف قید ہوچکاہے بہت جلد زرداری اور دوسرے لٹیرے بھی کٹہرے میں آنے والے ہیں۔ آئین توڑنے والوں کو عوام آئندہ انتخابات میں مسترد کر دیں گے۔ عوام نے انتخابات کو سنجیدگی سے لینے کی بجائے غیر ذمے دار رویہ اپنایا تو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔
Load Next Story