جھمرہ 2 سیاسی گروپوں میں فائرنگ 3 افراد ہلاک ایک زخمی
اجتماع میں تلخ کلامی پر فائرنگ ہوگئی، صفدر، غلام مصطفی اور علی رضا زخموں کی تاب نہ لا کرچل بسے.
اجتماع میں تلخ کلامی پر فائرنگ ہوگئی، صفدر، غلام مصطفی اور علی رضا زخموں کی تاب نہ لا کرچل بسے۔ فوٹو: فائل
SUKKUR:
تلخ کلامی پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
چک 185 ر۔ب میں اہل دیہہ کا اجتماع تھا جس میں دو سیاسی گروپوں میں جھگڑا ہوگیا، فائرنگ سے صفدر باجوہ' غلام مصطفی عرف گوگی چیمہ اور علی رضا موقع پر ہلاک جبکہ احتشام شدید زخمی ہوگیا۔پولیس نے صورتحال پر قابو پایا تاہم ملزمان فرار ہوگئے۔
ادھر گوجرانوالہ سے نمائندے کے مطابق اشتہار لگانے پر مسلم لیگ (ن) کے 11 مسلح افراد نے تحریک انصاف کے نائب صدر اور اس کے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنایا ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، تاہم کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔