کراچی فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار اور بچے سمیت مزید 5 ہلاک
چمڑاچورنگی پرمسجدکے قریب فائرنگ سے ہیڈکانسٹیبل لال بخش ماراگیا،پیش امام کابیٹا3سالہ محمدحسن بھی فائرنگ کی زدمیں آگیا
کورنگی ضیاکالونی میں32سالہ کاشف،سرجانی میں30سالہ عبدالرحمن،شیرشاہ میںنوجوان ہلاک،فائرنگ سے 5 افرادزخمی بھی ہوئے۔ فوٹو: فائل
کراچی میں اتوارکوبھی فائرنگ کے واقعات کے دوران پولیس اہلکار اورمعصوم بچے سمیت مزید5افرادہلاک اور4زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے ضیاکالونی سیکٹر 32/Aمیں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے32سالہ کاشف ہلاک جبکہ اس کاساتھی35سالہ محمدہاشم زخمی ہوگیا،ہلاک وزخمی ہونے والوں کوفوری طور پر جناح اسپتال پہنچایا گیا ۔ کورنگی پولیس کے مطابق ہلاک وزخمی ہونے والامقامی مل کے ملازم ہیں اوروہ مل سے باہر نکلے تھے کہ اس دوران موٹرسائیکل سوارملزمان ان پرفائرنگ کردی اورفرارہوگئے۔دونوں نورانی بستی زمان ٹائون کے رہائشی ہیں۔سرجانی ٹائون کے سیکٹر36تیسرٹائون میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے30 سالہ عبدالرحمن ہلاک ہوگیا ، مقتول مزدورتھااوراسی علاقے کاہی رہائشی تھا۔شیرشاہ پنکھا ہوٹل پرفائرنگ سے 25 سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق پنکھاہوٹل پرپٹرول پمپ کے قریب2افرادبات چیت کررہے تھے کہ اس دوران ان میں تلخ کلامی ہوگئی جس پرایک شخص فائرنگ کرکے فرارہوگیا،ہلاک ہونے والے شخص کوگردن پر گولی لگی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑگیاجس کی شناخت بعدمحمد حمیدکے نام سے ہوئی،مقتول لیاری کارہائشی تھا۔کورنگی چمڑا چورنگی جامع مسجدنقشبندی کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل 40سالہ لال بخش اورساڑھے3سالہ محمدحسن ہلاک ہو گئے،مقتول لال بخش کورنگی نمبر ڈھائی کا رہائشی اور3 بچوں کا باپ تھا، آبائی تعلق اندرون سندھ نواب شاہ سے تھا جبکہ وہ سندھ ریزرو پولیس بیس ٹومیں تعینات تھا۔
جاں بحق ہونے والا پیش امام کا بیٹا واقعے کے وقت مسجدکے صحن میں کھیل رہاتھا کہ مسجدکے باہرموٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آگیا،واقعے کے وقت چمڑاچورنگی کے دونوں طرف ایک ایک پولیس موبائل کھڑی تھی کہ اسی دوران ایک موٹرسائیکل سوار آیاجس نے بتایاکہ مسجد کے قریب2موٹر سائیکل سوار راہگیروں سے لوٹ مار کررہے ہیں جس پرہیڈ کانسٹیبل اسی موٹر سائیکل سوارکے ساتھ بیٹھ کروہاں پہنچ گیا،پولیس اہلکارکودیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ ملیرسعود آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 13 سالہ طاہرزخمی ہوگیا،لسبیلہ میں جماعت خانہ کے قریب فائرنگ سے35 سالہ خالدجبکہ منگھوپیر سلطان آبادچڑھائی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ سے رکشا ڈرائیور 30 سالہ ارشدزخمی ہوگئے۔