پی پی رہنمائوں کا حیدرآباد پریس کلب کے عہدیداران کے اعزاز میں افطار ڈنر
آئین کی غلط تشریحات کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں اوراداروں کوکردارادا کرنا چاہیے،پی پی سینٹرزسعید غنی اورعاجز دھامرہ۔
تشریح اس چیز کی ہوتی ہے جس میں ابہام ہو جہاں ابہام نہ ہوا اس کی تشریح کرنے کی ضرورت نہیں۔ فوٹو ایکسپریس
پی پی سینٹرز سعید غنی اور عاجز دھامرہ نے کہا ہے کہ عوام بالا دست ہیں جو اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے حکومت چلاتے ہیں، آئین کی غلط تشریحات کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں اور اداروں کوکردار ادا کرنا چاہیے۔
وہ سندھ پیپلز یوتھ حیدرآباد کے ڈویژنل صدر احسان ابڑو کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں افطار ڈنر کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزراء زاہد بھرگڑی، سید علی نواز شاہ رضوی، سرفراز راجڑ، آفتاب خانزادہ، جبار خان، امان اللہ سیال، پاشا قاضی و دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ سعید غنی اور عاجز دھامرہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو آئین کی تشریح کا حق ہے اور تشریح اس چیز کی ہوتی ہے جس میں ابہام ہو جہاں ابہام نہ ہوا اس کی تشریح کرنے کی ضرورت نہیں۔