عمر کوٹ ہاسٹل کا زہریلا کھانا کھانے سےطالبہ ہلاک 7بچے بیہوش
کھانا کھانے سے 8 سالہ طالبہ روبیکا مسیح ہلاک اور 7 بچے بے ہوش ہوگئے۔
متاثر ین اسپتال داخل، غیر ملکی این جی او کے اسکول میں داخل 2سو طلبہ میں سے اکثریت کا تعلق اقلیتی برادری سے ہے۔ فوٹو مائرہ اقبال
کوریا کی این جی او کی جانب سے قائم کردہ پرائیویٹ بورڈنگ اسکول میں زہریلا کھانا کھانے سے طالبہ ہلاک جبکہ7 بچے بے ہوش ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق پرائیویٹ بورڈنگ اسکول میں میرپورخاص ڈویژن کے تقریباً 200 طلبہ ہیں۔ اتوار کو ہاسٹل میں دیا گیا۔
کھانا کھانے سے 8 سالہ طالبہ روبیکا مسیح ہلاک اور 7 بچے بے ہوش ہوگئے جن میں نریش کمار، نازیہ، شمع، مینا، عبدالستار اور آسیہ شامل ہیں، اسکول کے طلبہ میں اکثریت کا تعلق اقلیتی ہندو برادری سے ہے، بے ہوش طلبہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال عمر کوٹ میں داخل کرایا گیا جہاں سے طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ ڈاکٹرا لھ داد راٹھور نے بتایا کہ واقعہ فوڈ پوائزننگ کا نتیجہ ہے۔ ادھر واقعہ سے متعلق جب اسکول انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کر دیا۔