چیمپئنز ٹرافی تمام8ممالک نے دستوں کو حتمی شکل دے دی
مہیلا جے وردنے اور کمارسنگاکارا چھٹی مرتبہ شوپیس ایونٹ میں شریک ہوں گے.
مہیلا جے وردنے اور کمارسنگاکارا چھٹی مرتبہ شوپیس ایونٹ میں شریک ہوں گے. فوٹو: آئی سی سی
چیمپئنز ٹرافی کیلیے تمام 8 ممالک نے اپنے دستوں کو حتمی شکل دے دی۔
ڈینیئل ویٹوری،مہیلا جے وردنے اور کمارسنگاکارا چھٹی مرتبہ شوپیس ایونٹ میں شریک ہوں گے، پاکستان ٹرافی کا قحط دورکرنے کی کوشش کرے گا، آسٹریلیا کی نگاہیں ٹائٹلز کی ہیٹ ٹرک پر مرکوز ہیں، بھارت کو اپنی نمبر ون رینکنگ کے لالے پڑ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 6 سے 23 جون تک انگلینڈ کے مختلف وینیوز پر کھیلی جائے گی۔
ایونٹ میں شریک تمام 8 ممالک نے اپنے اسکواڈز منتخب کرلیے ہیں، ڈینیئل ویٹوری ، مہیلا جے وردنے اور کمار سنگاکارا ایک خصوصی کلب جوائن کرنے والے ہیں جس میں شامل پلیئرز 6، 6 مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کھیل چکے ہیں۔ ویٹوری نے 1998، 2002، 2004، 2006 اور 2009 میں یہ ایونٹ کھیلا، سری لنکن جوڑی 2000ء سے مسلسل اس ٹورنامنٹ میں شرکت کررہی ہے۔
جب یہ تینوں کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی میں اپنی ٹیم کی جانب سے میدان میں اتریں گے تو ان کا نام اس گروپ میں شامل ہوجائے گا جس میں سنتھ جے سوریا (سری لنکا)، راہول ڈریوڈ (بھارت)، رکی پونٹنگ (آسٹریلیا)، مارک باؤچر اور جیک کیلس (جنوبی افریقہ) شامل ہیں، یہ سب 1998 سے 2009 کے تمام ایونٹس کھیل چکے ہیں۔ ویٹوری نے چیمپئنز ٹرافی میں اب تک 14 میچز میں 28.5 کی ایوریج سے 16 وکٹیں لیں۔ مہیلا جے وردنے نے 38 کی اوسط سے 574 اور سنگاکارا نے 30.73 کی اوسط سے 461 رنز اسکور کیے۔
ایونٹ میں شریک پاکستانی ٹیم نے ابھی تک ٹائٹل نہیں جیتا، آسٹریلیا چیمپئنز ٹرافی میں ٹائٹلز کی ہیٹ مکمل کرنا چاہتا ہے، اس نے 2006 میں بھارت اور 2009 میں جنوبی افریقہ میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔کینگروز اس سے قبل ایک روزہ ورلڈ کپ میں بھی ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ بھارتی ٹیم اس ایونٹ کے دوران ٹائٹل تک رسائی کے ساتھ رینکنگ میں اپنی نمبر ون پوزیشن بچانے کی بھی کوشش کرے گی۔