این اے57میں پی ٹی آئی کہیں نظرنہیں آئیشیخ آفتاب

یہاں کے لوگ نوازشریف سے محبت کرتے ہیں،’کل تک‘میں جاویدچوہدری سے گفتگو.

عوام تبدیلی کوووٹ دینگے،عمران نے یوتھ کونئے پاکستان کاخواب دیا،ملک امین اسلم فوٹو : فائل

KARACHI:
این اے57سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار شیخ آفتاب نے کہاہے کہ میرا اس حلقے کے لوگوں سے مرنا جینا سانجھا ہے، میں نے علاقے کی خدمت کو اپنا مشن سمجھا اور ہمیشہ ان کے حقوق کی بات کی، مجھے یہاں کہیں بھی پی ٹی آئی نظر نہیں آتی۔

پروگرام کل تک میں میزبان جاویدچوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ اٹک کی کوئی سڑک ایسی نہیں جسے میں نے دوبارہ کارپٹ نہیں کرایا، میں اس علاقے سے 5الیکشن جیت چکاہوں، مجھے کہیں بھی پی ٹی آئی نظر نہیں آئی جب بکسے کھلیں گے تو پتا چل جائے گا۔ دوسری جماعتیں دعویٰ ضرور کرتی ہیں لیکن ان کا ووٹ بینک کہیں نہیں ہے، میرا اس علاقے میں ذاتی ووٹ بینک موجود ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اس علاقے کے لوگ میاں نوازشریف سے محبت کرتے ہیں، ان کا ذاتی ووٹ بینک بھی ہے۔




تحریک انصاف کے رہنما ملک امین اسلم نے کہاکہ سارے ملک میں تبدیلی کی فضا چل رہی ہے۔ بہتری کی امید عمران خان نے دلائی ہے۔ 11مئی کو این اے57اٹک شیر کیلیے گڑھابن جائے گا۔ میں نے 65سے زائد دیہات میں گیس پہنچائی، اٹک کے ملازمین کے لیے اسپیشل ٹرین چلائی، اٹک کے عوام اس بار تبدیلی کو ووٹ دیں گے۔

لوگوں کو روزگار اور تعلیم کی اشدضرورت ہے ہم حکومت میں آکر بڑے بڑے پروجیکٹ شروع کریں گے۔ یوتھ ناامید تھی جنھیں عمران نے ایک اچھے پاکستان کا خواب دکھایاہے۔ شہر کے ہر ترقیاتی کام میں کرپشن ہوئی۔ درجہ چہارم کی نوکریاں بیچی گئیں۔ منتخب ہونے کے بعد سب سے پہلے اچھا وزیراعظم چنیں گے۔
Load Next Story