2 مصری ریسلرز سوتے رہ گئے اولمپکس میں شرکت کا خواب ٹوٹ گیا
اتوار کو ابو احمد نے 66 کے جی اور صالح امارا نے 96 کلوگرام مقابلوں...
مصر کے دو ریسلرز کا لندن اولمپکس میں شریک ہونے کا خواب اکھاڑے میں قدم رکھے بغیر ہی ٹوٹ گیا۔
مصرکے دو ریسلر اپنے ابتدائی مقابلوں سے قبل سوتے رہ گئے، ان کا لندن اولمپکس میں شریک ہونے کا خواب اکھاڑے میں قدم رکھے بغیر ہی ٹوٹ گیا۔
اتوار کو ابو احمد نے 66 کے جی اور صالح امارا نے 96 کلوگرام مقابلوں میں حصہ لینا تھا مگر وہ اپنی ابتدائی فائٹس کیلیے بروقت نہیں پہنچ پائے جس کی وجہ سے مقابلے حریف پہلوانوں کے حق میں فورفیٹ قرار دے دیے گئے، اس بارے میں مصری اولمپک ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اختتامی تقریب کے باعث مقابلوں کا وقت صبح ساڑھے 8 بجے کردیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل یہ مقابلے دن ایک بجے شروع ہونے تھے ہمارے ایتھلیٹس کو نئے اوقات کا علم نہیں تھا اس لیے وہ تاخیر سے پہنچے ہم تحقیقات کررہے ہیں کہ ان کو نئی ٹائمنگ کے بارے میں علم کیوں نہیں ہوسکا۔