انتخابی مہم کے فنڈ ختم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کردی

بیرون ملک پاکستانیوں سے اس فیصلہ کن گھڑی میں ساتھ دینے کی درخواست کرتا ہوں، عمران خان

بیرون ملک پاکستانیوں سے اس فیصلہ کن گھڑی میں ساتھ دینے کی درخواست کرتا ہوں، عمران خان۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کی ملک بھر میں جاری انتخابی مہم کے فنڈ ختم ہونے کا انکشاف ہواہے جبکہ چیئرمین عمران خان نے اخراجات پورے کرنے اورجلسوں کے انعقاد کیلیے بیرون ملک پاکستانیوں سے مدد کی اپیل کر دی۔


عمران خان نے اپنے وڈیوپیغام میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے فنڈزکی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں 14روز رہ گئے، ہمیں زیادہ سے زیادہ فنڈز درکار ہیں، ہمارا مقابلہ مافیاسے ہے جوانتخابات میں کرپشن کا پیسہ لگارہاہے، بیرون ملک پاکستانیوں سے اس فیصلہ کن گھڑی میں ساتھ دینے کی درخواست کرتا ہوں۔

 
Load Next Story