شام پر اسرائیلی حملے ناقابل برداشت ہیں ترک وزیراعظم
بشار الاسد اسرائیلی حملوں کو بانیاس شہرمیں شامی فوج کی بربریت کو چھپانے کے لئے استعمال کررہے ہیں، طیب اردگان
شامی فوج کے ہاتھوں بانیاس شہر میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تصویریں دیکھ کرسکتے میں آگیا، رجب طیب اردگان۔ فوٹو: اے ایف پی
ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جانب سے شام پر فضائی حملے ناقابل برداشت ہیں تاہم عالمی برادری کو بھی شامی فوج کے ہاتھوں معصوم شہریوں کے قتل عام کا نوٹس لینا چاہئے۔
حکمران جماعت کے ارکان سےخطاب کرتے ہوئے ترک وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ شام پراسرائیلی فضائی حملے ناقابل برداشت ہیں اور کسی بھی قسم کا جوازاسرائیل کو یہ حق نہیں دیتا کہ وہ شام پر حملے کرے ۔ انہوں نے کہا کہ شام کے صدر بشارالاسد اسرائیلی حملوں کو ''بانیاس'' شہر میں شامی فوج کے ہاتھوں حکومت مخالف شہریوں کا قتل عام چھپانے کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔
رجب طیب اردگان نے کہا کہ شامی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے بچوں کی تصویریں دیکھ کر وہ سکتے میں آگئےاورمجھے افسوس ہے کہ عالمی برادری اس بربریت کے خلاف آنکھیں بند کرکے بیٹھی ہوئی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے ''بانیاس'' شہر میں معصوم شہریوں کی ہلاکت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کا بھی مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بانیاس شہر سے 62 افراد کی لاشیں ملیں تھیں جنہیں مبینہ طور پر شامی فوج نے ہلاک کیا تھا۔