روسی صدرنے اعلیٰ حکومتی شخصیات پربیرون ملک اکاؤنٹس رکھنے پرپابندی عائد کردی

صدراوردیگر حکومتی ارکان نےبل میں نئی ترمیم بیرون ملک موجود اپنی قیمتی جائیدادوں کو محفوظ بنانے کے لئے کی ہے، اپوزیشن

نئے قانون میں پارلیمنٹ کی جانب سے منظور شدہ بل کی اس شق کو ختم کر دیا گیا جس میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں پر بیرون ملک جائیداد رکھنے کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ فوٹو: اے ایف پی

لاہور:
روسی صدر ولادیمرپیوٹن نے تمام اعلیٰ حکومتی شخصیات اور ان کے خاندان پر بیرون ملک بینک اکاؤنٹس اور شیئرز رکھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق منگل کو جاری ہونے والے نئے قانون کے بعد حکومتی عہدیداران، ججز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان، ان کی بیویاں اور بچے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس اور اسٹاک شیئرز نہیں رکھ سکیں گے تاہم نئے قانون میں پارلیمنٹ کی جانب سے منظور شدہ بل کی اس شق کو ختم کر دیا گیا جس میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں پر بیرون ملک جائیداد رکھنے کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

دوسری جانب روسی اپوزیشن اور ناقدین نے الزام عائد کیا ہے کہ صدر پیوٹن اور دیگر حکومتی ارکان نے بل میں نئی ترمیم بیرون ملک موجود اپنی قیمتی جائیدادوں کو محفوظ بنانے کے لئے کی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story