مالیاتی بحرانبرطانوی والدین بچوں سے قرض لینے لگے

29 فیصد بچوں نے اپنی جمع شدہ رقم سے مشکلات کاشکاروالدین کی مددکی،رپورٹ

لندن میں سب سے زیادہ بچے والدین کی مالی مشکلات کے باعث خدشات میں گھر ے ہیں. فوٹو فائل

برطانیہ میںمالیاتی بحران سے بڑوںکے ساتھ چھوٹے بھی پریشان ہوگئے، والدین8 سال کے بچوں سے بھی قرض لینے لگے، اتوارکوعالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں 8 سے 15 سال کے 1100 سے زائدبچوں کاانٹرویو کیاگیا،58فیصدبچوںنے کہاکہ وہ اپنے والدین کے مالیاتی حالات سے پریشان ہیں۔


لندن میں سب سے زیادہ بچے والدین کی مالی مشکلات کے باعث خدشات میں گھر ے ہیں،64 فیصد بچوں کو اپنے والدین کے مالی حالات چین سے نہیں رہنے دیتے،29 فیصد بچوں نے اپنی جمع شدہ رقم سے مشکلات کاشکاروالدین کی مددکی،8 سال کے ایک تہائی بچے اپنے والدین کوقرض دیتے ہیں،سرکاری اعدادوشمارکے مطابق برطانیہ میںقابل خرچ آمدنی 9 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
Load Next Story