سری لنکن لیگ کامران اور تمیم میں 176 کی شراکت
وایمبایونائیٹڈ9وکٹ سے کامیاب، پاکستانی بیٹسمین کے 55 گیندوں پر 79رنز۔
سری لنکن لیگ:اوتھورا کے فرویز محروف کا کیچ تھامنے پر عمر اکمل کو ساتھی کھلاڑی کی مبارکباد۔ فوٹو فائل
KARACHI:
سری لنکن پریمیئر ٹوئنٹی 20 لیگ میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل اور بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال کے درمیان 176 کی وننگ شراکت نے وایمبا یونائیٹڈ کو باآسانی 9وکٹ سے فتح دلوادی، اوتھورا روڈرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورزمیں 7 وکٹ پر 179 رنز جوڑے، پاکستانی اوپنر عمران فرحت 51 اور چمارا کاپوگیدیرا38رنز کے ساتھ نمایاں رہے، یوڈانا نے 2 جبکہ عبدالرزاق نے ایک وکٹ لی، وایمبا نے ہدف 19.2 اوورزمیں ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔
تمیم نے61 گیندوں پر 93 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں7 چوکے اور6 سکسر شامل رہے، کامران نے 79 رنز بنانے کیلیے55 گیندوں کا سامنا کیا، ان کی اننگز7 بائونڈریز اور 3 چھکوں سے مزین رہی،دن کے دوسرے میچ میںبسنا ہیرا کو یووا نیکسٹ نے 8وکٹ سے مات دیدی، فاتح ٹیم کیلیے سابق پاکستانی قائد شعیب ملک نے 31اور اپل تھارنگا نے 65 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، یووا نیکسٹ کیلیے دلہارا فرنانڈو نے 17رنز کے عوض 5وکٹیں بھی لیں۔
علاوہ ازیں ہفتے کی شب بارش کے سبب 13 اوورز فی اننگز تک محدود کیے جانے والے ایونٹ کے دوسرے میچ میں بسناہیرا کرکٹ ڈونڈی نے کندورتا واریئرز کو 34رنز سے ہرادیا، ناکام سائیڈ کیلیے پاکستانی پیسر سہیل تنویر نے31 رنز دیکر3 وکٹیں لیں، فاتح ٹیم کیلیے تلکارتنے دلشان نے آل رائونڈ پرفارمنس دیتے ہوئے66 کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے کے علاوہ 2وکٹیں بھی لیں۔کندورتا کے سعید اجمل کو کوئی وکٹ نہیں ملی جبکہ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق بھی محض1رن بناسکے۔