شروتی ہاسن فلم ’’ ڈی ڈیز‘‘ میں ارجن رامپال کی ہیروئن بنیں گی
چھ برس کی عمر میں پہلا فلمی گیت گایا، گلوکاری کے شعبے میں نمایاں کام کرکے داد وصول کی، رقص کی بھی خصوصی تربیت لی
فلموں میں اچھی پرفارمنس سے شائقین کے دل جیتنے کی کوشش کروں گی،27 سالہ بالی وڈ اداکارہ گلوکارہ، میوزک ڈائریکٹر کی گفتگو۔ فوٹو : فائل
بالی وڈ اداکارہ شروتی ہاسن کی فلم''ڈی ڈیز ''رواں سال 19 جولائی کو سینماؤں کی زینت بنائی جائے گی۔
اداکارہ کی رواں سال 3 نئی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں ۔ان میں ''رمیاوستہ ویا ''میں بھی لیڈنگ لیڈی رول نبھارہی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ نئی فلموں میں پرفارمنس یاد گار ہوگی۔ اداکارہ نے رقص میں خصوصی مہارت حاصل کرنے کے بعد اب فلموں میں آئٹم سانگز پرفارم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
گلوکاری کے شعبے میں دھاک بٹھانیوالی 27سالہ بالی وڈ اداکارہ گلوکارہ ،میوزک ڈائریکٹر شروتی ہاسن نے کئی بالی وڈ فلمیں کی ہیں۔ ساؤتھ میں ان کی پرفارمنس کے چرچے ہیں۔ بالی وڈ میں ان کی آنیوالی نئی فلموں میں''ڈی ڈیز''،یادیو'' اور ''رمیا وستہ ویا '' شامل ہیں۔ ساؤتھ اور بالی وڈ کے ممتاز اداکار کمل ہاسن اور اداکارہ ساریکا کی صاحبزادی نے فلمی سفر کا آغاز 2000 میں کیا۔بالی وڈ اداکارہ شروتی ہاسن کا کہنا ہے کہ آنیوالی فلموں میں اچھی پرفارمنس سے شائقین کے دل جیتنے کی کوشش کروں گی۔
انھوں نے بتایا کہ فلموں میں رقص کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے اس پر میں نے شروع سے ہی بہت دھیان دیا اور اپنی تعلیم کی تکمیل کے دوران اس فن کو بھی حصہ بنایا ۔فنکار گھرانے سے تعلق نے مجھے فن سے پیار کا بھی درس دیا اور میں نے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے جن شعبوں کا انتخاب کیا اس میں مجھے اچھا رسانس ملا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اداکارائیں اپنی پرفارمنس کو میچور بنانے کی مشق کریں گی تو انھیں مشکل نہیں ہوگی ۔ان کے قدرتی حسن میں اداکارانہ صلاحیتوں کی پختگی انھیں کامیابی کی منزل پر لے جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ فلم کی کمرشل کامیابی کے علاوہ بھی کچھ تقاضے ہوتے ہیں جنھیں ہر حال میں ملحرظ رکھنا ضروری ہوتا ہے ۔فنکار مسلسل سیکھتا بھی ہے اس کی محنت اسے نکھارتی ہے ۔اسی طرح ریاضت ہی گلوکاروں کو مکمل بنانے میں اہم کردار اداکرتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں نے صرف چھ سال کی عمر میں اپنے والد کمل ہاسن کی فلم ''چاچی 420''کے لیے گیت گایا ۔میری پرفارمنس کویادگار بنانے میں کمپوزر کا بھی بڑا کمال ہے ۔اس فلم کے ہدایتکار بھی والد ہی تھے ۔فلم کے گیت کو سراہا گیا ۔اس گیت سے میں نے گلوکاری کی شروعات کی تھیں۔
انھوں نے کہا کہ اس کے بعد پھر گیت گانے کی باقاعدہ تربیت حاصل کی اور مشہور گائیک یسو داس کے ساتھ ملکر دوگانے کے لیے آواز کا جادو جگایا ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ اپنی پرفارمنس کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہوں ۔آنیوالی فلموں میں اپنے کام کو اچھے طریقے سے کرنے کی کوشش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مختلف کردار نبھانے کی کوشش کرتی ہوں۔ اچھی کہانی اور کردار کی تلاش رہتی ہے۔ اب تک جن فلموں میں کام کیا ان میں اپنی پرفارمنس کو بہتر بناکر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ مستقبل میں کسی بھی فلم کو سائن کرنے سے قبل اپنی اس میں اپنے کردار کو سمجھنے کی کوشش کروں گی ۔جب تک فلم میں مجھے اپنے کردار کی مکمل طور پر سمجھ نہیں آتی اسے کرنے کی حامی نہیں بھرسکتی ۔اداکارہ کے مطابق آنیوالی فلمیں سلور اسکرین پر کامیابی حاصل کریں گی ۔کئی نئی فلمیں رواں سال ریلیز ہورہی ہیں ان کی کامیابی کا یقین ہے ۔شائقین کو مایوس نہیں کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ اداکارہ شروتی ہاسن نے گلوکاری کے شعبے میں بھی نمایاں کام کیا ہے ۔اس حوالے سے ان کہنا ہے کہ 2008 میں اپنی البم بھی ریلیز کی۔
اس البم کو پسند کیا گیا اور پھر کئی کنسرٹ بھی کیے ۔لائیو گانے گاکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔واضح رہے کہ اداکاری ،اور گلوکاری کے شعبے میں عمدہ پرفارم کرنے والی شروتی کا پورا نام شروتی راجا لکشمی ہاسن ہے۔ شروتی نے ابتدائی تعلیم چنائی سے حاصل کی اور پھر سائیکالوجی میں اعلیٰ تعیلم کے لیے ممبئی کے سینٹ اینڈریو کالج میں داخلہ لے لیا ،شروتی نے کیمرے اور میوزک کی تعیلم حاصل کرنے کے لیے دلچسپی لی اور پھر اس کام کے لیے امریکا چلی گئیں ۔امریکا سے واپسی پر ماڈلنگ اور اداکاری کے شعبے میں بھی پرفارم کیا اور اپنے کام سے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔
اداکارہ کی پہلی فلم ''ہائے رام''2011 میں ریلیز کی گئی۔ 2009 میں فلم ''لک''میں کردار نبھایا۔ 2011 کے دوران اداکارہ نے تلگو فلم میں پریا کے کردار کو امر کرکے بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ اپنے نام کرالیا ۔اسی سال اداکارہ نے فلم ''دل تو بچہ ہے جی ''میں کام کرکے داد وصول کی ۔اسی سال پھر انھیں ساؤتھ کی بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا ۔جب کہ تامل فلم میں عمدہ پرفارمنس پر بھی ان کی اس ایوارڈ کے لیے نامزدگی ہوئی۔
2012میں تین ساؤتھ کی فلموں میں جلوہ گرہوئیں اور اب رواں سال کے دوران اداکارہ کئی ہندی فلموں میں پرفارم کررہی ہیں ۔نقادوں کا کہنا ہے کہ شروتی ہاسن نے اپنے والدین سے بہت کچھ سیکھا ہے اور ساؤتھ میں اپنی پرفارمنس کی دھاک بٹھانے کے بعد اب وہ ہندی فلموں میں بھی کام کررہی ہیں ۔ان کی پرفارمنس میں واضح طور پر بہتری دکھائی دیتی ہے ۔آنیوالے دور کی اداکاراؤں میں شروتی کا نام بھی نمایاں ہوگا۔