انتخابی مہم کل سے ختم پولنگ اسٹیشنوں کی سیکیورٹی میں اضافے کا فیصلہ

خلاف ورزی پرامیدوارنااہل ہوسکتاہے,حساس ترین پولنگ اسٹیشن پر10اہلکارتعینات ہونگے،اشتیاق احمد.

بیلٹ پیپرزکی ترسیل آخری مراحل میں داخل،قومی اسمبلی کے ایک اور3صوبائی حلقوں پرانتخابات ملتوی، پختونخوا کیلیے حفاظتی پلان تیار۔ فوٹو: فائل

COLOMBO:
عام انتخابات کیلیے جاری انتخابی مہم کل ختم ہوجائے گی الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنوں پرسیکیورٹی بڑھانے کافیصلہ کیا ہے کسی بھی پولنگ اسٹیشن پرفوج تعینات نہیں ہوگی فوج صرف کوئیک رسپانس فورس کے طور پر خدمات سرانجام دیگی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ کے روز انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں پر7کی بجائے اب 10 سیکیورٹی اہلکارتعینات کیے جائینگے۔ حساس پولنگ اسٹیشنوں پر8جبکہ عام پولنگ اسٹیشنوں پر5سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے الیکشن کمیشن نے قریب قریب واقع انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوںکوایک جگہ پر منتقل کرنے کابھی فیصلہ کیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق ہر7 پولنگ سٹیشنوںکیلئے ایک کوئیک رسپانس فورس ہوگی ذرائع کے مطابق کراچی سمیت ملک کے کسی بھی حصے میںفوج کوپولنگ اسٹیشنزکے اندرتعینات نہیں کیاجائے گا۔ الیکشن کمیشن نے9اور 10مئی کی شب انتخابی مہم ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات سے 48 گھنٹے قبل امیدوارکوئی جلسہ یاجلوس نہیں کرسکے گا۔ ادھرعام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کاعملی مظاہر ہ الیکشن کمیشن میں کیا گیا۔




سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے آزمائشی مشق میں پریزائڈنگ افسرکاکرداراداکیا۔ اشتیاق احمد خان کاکہناتھاکہ الیکٹرانک پرچی متعارف کرانے کے بعد20لاکھ افراد نے اس پرچی کے ذریعے اپنے ووٹ کی معلومات حاصل کیں۔ انتخابات کیلیے 18کروڑبیلٹ پیپرزکی چھپائی کاکام مکمل ہوگیاہے جبکہ فوج کی نگرانی میںترسیل کاکام بھی آخری مراحل میں ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے انتخابات کے روزعلامہ طاہر القادری کے دھرنے میں رخنہ نہ ڈالنے کافیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے نیشنل کرائسزمینجمنٹ سیل نے الیکشن کمیشن کواپنی رپورٹ بھجوادی ہے جس میںکہا گیاہے کہ طاہرالقادری کی جانب سے پرامن احتجاج کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا نے الیکشن 2013ء کیلیے پشاورچارسدہ نوشہرہ خیبرایجنسی مہمند ایجنسی اور ایف آر پشاورمیں خصوصی حفاظتی پلان تشکیل دیدیاہے جس کے تحت ان علاقوں میںخصوصی کنٹرول روم قائم کیاجائیگا جبکہ 72 گھنٹوں کیلئے لوڈشیڈنگ کوختم کیاجائے گا، بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی32جھل مگسی کے امیدوارعبدالفتح،سندھ کے حلقہ پی ایس 64میرپورخاص سے امیدوار وقار بلند، پنجاب کے حلقہ پی پی 217خانیوال سے عبدالستار،اورقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 254کراچی سے صادق زمان خٹک انتقال کرگئے تھے ان کے انتقال کی وجہ سے ان حلقوں میں الیکشن ملتوی کردیے گئے ہیں۔ این این آئی کے مطابق خیبر ایجنسی میں قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں 103پولنگ اسٹیشنز کو حساس قراردیاگیاہے۔
Load Next Story