عراق میں خودکش حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں 8 افراد ہلاک متعدد زخمی

فلوجا میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک گن مین اور 3 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔

کرکوک میں خود کش حملہ آورنے عراقی صدر کے دفترسے اپنی گاڑی ٹکرا دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور38زخمی ہوگئے۔ فوٹو: اے ایف پی

عراق کے مختلف شہروں میں خود کش دھماکوں اورفائرنگ کے واقعات میں 8افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔


عراقی شہر کرکوک میں خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور12 زخمی ہو گئے، کرکوک میں ہی ایک دوسرے واقعے میں خود کش بمبار نے اپنی گاڑی عراق کے صدر جلال طالبانی کی جماعت کے دفتر سے ٹکرا دی جس کے نیتجے میں ایک شخص ہلاک اور 38 زخمی ہو گئے۔

عراقی شہر تزخرماتو میں بھی خود کش بمبار نےچیک پوائنٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا، ادھر فلوجا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے، بغداد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

Recommended Stories

Load Next Story