بم کی اطلاع دینے والے شہری کو 50 ہزار روپے انعام دیا گیا
یاسر کا عمل شہریوں کے لیے قابل تقلید ہے،چیف سیکریٹری سندھ کی تعریف
آئی جی سندھ نے کہا کہ شہری یاسر کا مذکورہ اقدام کمیونٹی پولیسنگ کی ایک زندہ مثال ہے. فوٹو : منور اے خان / ایکسپریس
سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں چیف سیکریٹری سندھ اعجاز چوہدری اور آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے گزشتہ ماہ سولجر بازار کے علاقے میں واقع مسجد گلزار حبیب میں رکھے گئے۔
بم کی بروقت اطلاع دینے والے شہری یاسر کو50 ہزار روپے نقد اور تعریفی اسناد دی جبکہ فوری کارروائی کرتے ہوئے بم کو ناکارہ بنانے والی بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم میں بھی نقد انعام اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔
اس موقع پر چیف سیکریٹری سندھ نے شہری یاسر کی ہمت اور حاضری دماغی کو سراہا اور سیکیورٹی اقدامات میں پولیس کے ساتھ بروقت تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل دیگر شہریوں کیلیے بھی قابل تقلید ہے کیونکہ جرائم کی روک تھام میں پولیس اور شہریوں کا باہمی کردار انتہائی اہم ہے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ شہری یاسر کا مذکورہ اقدام کمیونٹی پولیسنگ کی ایک زندہ مثال ہے، پولیس افسران کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلیے عملی اقدامات کریں، انھوں نے جرائم کے خلاف پولیس سے تعاون کرنے والے شہری کو شاباش دی اور کہا کہ پولیس دوستانہ ماحول کو فروغ دے۔