بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں11 کروڑ 6 لاکھ سے زائد جمع

دیامیر بھاشا اور مہمندڈیموں کی تعمیر کے لیے قائم فنڈ میں رقوم جمع کرانے کا سلسلہ جاری

وزیرخارجہ کااپنی تنخواہ،شمس الملک،شکیل درانی کاایک ایک لاکھ کااعلان فوٹو: فائل

عدالت عظمیٰ کی طرف سے دیامیر بھاشا اور مہمندڈیموں کی تعمیر کے لیے قائم فنڈ میں رقوم جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔


پیر کی رات تک متذکرہ فنڈ میں جمع ہونے والی رقم 11 کروڑ 6 لاکھ 70 ہزار 227 روپے ہوگئی ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو شجر کاری مہم کا آغازکرنے اور سپریم کورٹ کی جانب سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیرکیلئے قائم فنڈ میں ایک دن کی تنخواہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جامعات کے وائس چانسلرز، ریکٹرز اور سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

واپڈا کے دوسابق چیئرمینوں انجینئرشمس الملک اورشکیل درانی نے دیا میربھاشا ڈیم اورمہمندڈیم کی تعمیر کیلئے ایک ایک لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
Load Next Story