ٹینس برنارڈ ٹومک کے والد پر غیرمعینہ مدت کی پابندی
ٹرینر کو ٹکر مارنے والے کوچ کسی بھی ٹورنامنٹ میں شریک نہیں ہو سکیں گے
ٹرینر کو ٹکر مارنے والے کوچ کسی بھی ٹورنامنٹ میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل
ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز نے آسٹریلوی پلیئر برنارڈ ٹومک کے والد پر تمام ٹورنامنٹس میں بطور کوچ شریک ہونے پر غیرمعینہ مدت کیلیے پابندی عائد کردی ہے۔
دوسری جانب آسٹریلین ٹینس آفیشلز نے برنارڈ کو نئے کوچ کی تلاش میں مدد دینے کی پیشکش کی ہے، جان ٹامک کے گذشتہ دنوں اپنے بیٹے برنارڈ کے ٹرینر کو سرسے ٹکرمارکر زخمی کرنے کا معاملہ اسپین کی عدالت میں ہے، اے ٹی پی نے انھیں تاحکم ثانی معطل کردیا ہے۔
ٹینس آسٹریلیا کے سربراہ ٹوڈ ووڈبرج نے کہا کہ ہم برنارڈ سے مسلسل رابطے میں ہیں، ہم نے سیزن کے اس اہم مرحلے پر انھیں نئے کوچ کی تلاش میں مدد دینے کی پیشکش کی ہے، والد جان ان کے کوچ بھی تھے لیکن حالیہ واقعے کے بعد انھیں منظرعام سے ہٹنا پڑے گا اور ہم نہیں جانتے کہ وہ کتنے عرصے تک پابندی کا شکار رہیں گے، ہماری اولین ترجیح برنارڈ کی مدد کرنا ہے، ووڈ برج نے کہاکہ آسٹریلین ڈیوس کپ کوچ جوش ایگل فی الوقت میڈرڈ میں موجود ہیں،اگر برنارڈ کو ضرورت ہو تو وہ فوری طور پر ان کی مدد کے لیے دستیاب ہوسکتے ہیں، سابق ومبلڈن چیمپئن پیٹ کیش بھی اسپین میں ہی ہیں۔