میڈرڈ ٹینس آذرنیکا کو ایکٹرینا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست
ماریا شراپووا اور اینجلیک کیربر کی پیشقدمی جاری، مینز سنگلز میں نڈال اور بریڈیچ نے پری کوارٹر فائنل میں رسائی پالی
ماریا شراپووا اور اینجلیک کیربر کی پیشقدمی جاری، مینز سنگلز میں نڈال اور بریڈیچ نے پری کوارٹر فائنل میں رسائی پالی. فوٹو اے اہف پی
میڈرڈ ماسٹرز میں ورلڈ نمبر3 بیلاروس کی ٹینس اسٹار وکٹوریا آذرنیکا کو روسی پلیئر ایکٹرینا ماکارووا نے اپ سیٹ شکست دے دی۔
ماریا شراپووا اور جرمن پلیئر اینجلیک کیربر نے پیشقدمی جاری رکھی، مینز سنگلز میں اسپینش اسٹار رافیل نڈال اور گذشتہ برس کے فائنلسٹ ٹوماس بریڈیچ نے پری کوارٹر فائنل میں رسائی پالی، جاپانی کھلاڑی کائی نیشکوری نے وکٹرٹروسکی کو پچھاڑ کر تیسرے راؤنڈ میں فیڈرر کے مقابل جگہ حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق میڈرڈ ماسٹرز ٹینس کا پانچواں دن آسٹریلین اوپن چیمپئن وکٹوریا آذرنیکا کیلیے بھیانک ثابت ہوا، بیلاروسی اسٹار کو دوسرے راؤنڈ میں روسی پلیئر ایکٹرینا ماکارووا نے 1-6،6-2 اور 6-3 سے ٹھکانے لگادیا، آذرنیکا نے اگرچہ مقابلے کا پہلا سیٹ جیت کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کی راہ بنالی تھی لیکن ورلڈ نمبر24 ماکارووا نے اگلے دونوں گیمز جیت کر بازی پلٹ دی۔
دوران میچ آذرنیکا نے چیئرامپائر کے فیصلوں پر بھی ناگواری کا اظہار کیا، ویمنز سنگلز سیکنڈ راؤنڈ کے دیگر میچز میںاسٹونیا کی کائیا کینپی نے اسپینش حریف کارلا سواریز نیوارو کو 6-3،6-1 سے ہرادیا، امریکا کی وارویرا لیپچنکو کو جرمن پلیئر جولیا گوریجس کیخلاف واک اوور مل گیا، روسی ساحرہ ماریا شراپووا نے امریکی حریف کرسٹینا میک ہیل کو 6-1،6-2 سے ہرادیا، سربیا کی ایناایوانووک نے جنوبی افریقی حریف چینیلی شیپرز کو 6-2،6-2 سے شکست دی، جرمن پلیئر اینجلیک کیربر نے روس کی سویٹلانا کزنٹسووا کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے ہرایا،کزنٹسووا نے پہلا سیٹ 6-3 سے جیتا لیکن اس کے بعد جرمن حریف نے ان پر غلبہ پاتے ہوئے 6-4 اور 7-5 سے بازی اپنے نام کرلی۔
مینز سنگلز میں گذشتہ برس کے فائنلسٹ اور6 سیڈ ٹوماس بریڈیچ نے کوارٹر فائنل کی جانب پیشقدمی برقرار رکھی جہاں پر ممکنہ طور پر ان کا ٹکراؤ برطانوی اسٹار اینڈی مرے سے ہوگا، جمہوریہ چیک کے بریڈیچ نے دوسرے راؤنڈ میں پولینڈ کے جیرزی جینووچ کو 6-7(3/7)،6-3 اور 6-2 سے مات دیکر تیسرے راؤنڈ میں رسائی پائی، 5 سیڈ رافیل نڈال نے فرانس کے بینوئٹ پائر کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-3،6-4 سے قابو کیا، 14 سیڈ جاپانی پلیئر کائی نیشکوری نے وکٹر ٹروسکی کو 7-5،6-2 سے شکست دیکر تیسرے راؤنڈ میں راجرفیڈرر کے سامنے جگہ بنالی۔ارجنٹائن کے جوآن مناکو کا قصہ جنوبی افریقی پلیئر کیون اینڈرسن نے تمام کردیا، ان کی جیت کا اسکور 7-6(7/5)،3-6 اور 6-4 رہا۔