مشفیق الرحیم نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا

زمبابوے کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں ناکامی پر منعقدہ پریس کانفرنس میں مشفیق نے اپنے فیصلے سے حیران کردیا،

فوٹو: اے ایف پی

مشفیق الرحیم نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا، البتہ وہ ہفتے اور اتوار کو شیڈول دورے کے 2 ٹی 20 میچز میں فرائض نبھائینگے۔


زمبابوے کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں ناکامی پر منعقدہ پریس کانفرنس میں مشفیق نے اپنے فیصلے سے حیران کردیا، انھوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز میں اسکور نہ کرنے اور ٹیم کے ہارنے پر میں اب خود کو قیادت کااہل نہیں سمجھتا، دوسری جانب بنگلہ دیشی بورڈکے ترجمان جلال یونس نے کہا کہ ہم خود مشفیق کے مستعفی ہونے پر حیران ہیں، وطن واپسی پر ان سے بات کریں گے، ہم بطور کپتان مشفیق کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
Load Next Story