ٹخنے کی انجری کے سبب چیمپئنز ٹرافی میں گریم اسمتھ کی شرکت مشکوک ہوگئی

اسمتھ جمعے کو اوول میں ڈرہم کیخلاف کائونٹی میچ میں حصہ نہیں لیں گے.

اسمتھ جمعے کو اوول میں ڈرہم کیخلاف کائونٹی میچ میں حصہ نہیں لیں گے، اسپورٹس ڈیسک. فوٹو: رائٹر/ندیم

ٹخنے کی انجری کے پیش نظر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقی اوپنر گریم اسمتھ کی شرکت مشکوک ہوگئی۔


ان کے متاثرہ ٹخنے کا لندن میں اسکین ٹیسٹ کیاگیااور مزید میڈیکل ٹیسٹ کرانے کیلیے جلد اپنے وطن جنوبی افریقہ روانگی متوقع ہے، سرے کائونٹی کے ساتھ رفاقت کا سفر وقتی طور پر ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے، اسمتھ جمعے کو اوول میں ڈرہم کیخلاف کائونٹی میچ میں حصہ نہیں لیں گے، پاکستان کیخلاف بینونی میں ہوم سیریز کے پانچویں ون ڈے کے موقع پر ٹیم منیجر ڈاکٹر موسیٰ جی نے ان کے بائیں ٹخنے میں تکلیف کی نشاندہی کی تھی، سرے نے ان کے متبادل کے طور پر رکی پونٹنگ سے معاہدہ کیا ہے لیکن وہ آئی پی ایل کی مصروفیت کے پیش نظر چیمپئنز ٹرافی تک کائونٹی کوجوائن نہیں کرپائیں گے۔
Load Next Story