- راولپنڈی: خاکروب کی لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی
- یومِ مزدور: سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
- منفی پروپیگنڈا ہمیں ملک کی ترقی کے اقدامات سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
- پاکستان میں افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظرِ عام پر
- بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ کی عام افراد کی طرح لائن میں لگ کر ووٹ کاسٹ کرنے ویڈیو وائرل
- وزیرداخلہ کا غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرے کا حکم
- سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
- عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
- حکومت سندھ کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرانے کا فیصلہ
- ضمنی انتخابات: کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری، نئی پارٹی پوزیشن سامنے آگئی
- ایوریج ٹیم کیخلاف شکست؛ بلاوجہ کی تبدیلیاں "نام نہاد تجربہ" قرار
- حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھادیا
- سپریم کورٹ؛ جے ایس ایم یو کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کی درخواست مسترد
- ٹی20 ورلڈکپ؛ وقار یونس نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا بتادیا
- پختونخوا میں 29 اپریل تک گرج چمک کیساتھ بارش اور آندھی کا امکان
- پی ٹی آئی جلسہ؛ سندھ ہائیکورٹ کی انتظامیہ کو اجازت نہ دینے کی معقول وجہ بتانے کی ہدایت
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
- اداروں کیخلاف پروپیگنڈا؛ اعظم سواتی کو ایف آئی اے کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم
- بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، جھیل میں شگاف پڑ گیا، آبادیاں زیرِ آب
- پاکستان اور ایران کا غزہ پر مؤقف یکساں ہے، دفتر خارجہ
’’تبدیلی‘‘ آتے دیکھ کروقار یونس نے لہجہ بدل لیا
لاہور: ’’تبدیلی‘‘ آتے دیکھ کروقار یونس نے لہجہ بدل لیا سابق کپتان نے2سال پرانے انٹرویوکی بنیاد پرچیئرمین پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 2سال قبل برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں نجم سیٹھی نے ٹیم سلیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ملک میں ٹیلنٹ ختم ہونے کے حوالے سے شاہد آفریدی نے درست ہی کہا ہے ،مسئلہ پاکستانی معاشرے کا ہے، سارا ملک ہی ایسا ہے۔ کوئی ڈسپلن نہیں، ہر کوئی شارٹ کٹ کی تلاش میں ہے، تعلیم یافتہ لوگوں کی بھی کمی ہے،انتہائی باصلاحیت ہونے کے باوجود عمراکمل اور احمد شہزاد باہر بیٹھے ہیں کیونکہ کوچ کے ساتھ نہیں چل سکتے، دنیا میں کہیں ایسی چیزیں نہیں ہوتیں، ہمارے ہاں نظر آتی ہیں۔‘‘ اب طویل عرصے بعد سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر نجم سیٹھی کے انٹرویو کا ویڈیو لنک شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’انسان کو سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے، قوم کو غیر تعلیم یافتہ کہنا چھوڑ دیں، ہم کئی تعلیم یافتہ لوگوں سے بہتر ہیں، پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ اس کی قدر کریں اور عزت دیں۔‘‘
ذرائع کے مطابق پاکستان میں الیکشن ہونے والے ہیں، حکومت کی تبدیلی کا امکان نظر آرہا ہے،ان حالات میں وقار یونس نے سابقہ اسکور سیٹ کرنے کیلیے یہ ٹویٹ کی، اس حوالے سے شائقین کی جانب سے دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آئے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ اگر عمراکمل اور احمدشہزاد میں بورڈکو ٹیلنٹ نظر آتا تھا تو اب کیوں نکالا،اب تو کوچ غیرملکی ہے، دوسرے کا خیال تھا کہ وقار یونس کے دل میں اتنی دیر سے پاکستانیوں کی محبت کیوں جاگی۔
واضح رہے آسٹریلوی خاتون سے شادی کے بعد وقار یونس اب آسٹریلیا کے شہری اور سڈنی میں ہی رہتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔