بالائی سندھ پولیس اہلکار سمیت 3 افراد قتل حادثات میں 4 ہلاک
کشمور میں اہلکار کو عزیز سمیت موت کے گھاٹ اتارا گیا، واپڈا کالونی میں حشمت ذبح
کشمور میں اہلکار کو عزیز سمیت موت کے گھاٹ اتارا گیا، واپڈا کالونی میں حشمت ذبح ۔ فوٹو فائل
مختلف واقعات میں 3 افراد قتل حادثات میں 4 ہلاک، 6 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کشمور کے قریب زیرو پل چوکی پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار محمد حسن کھوسہ اور اسکے کزن امیر بخش کھوسہ کو قتل کردیا جبکہ واپڈا کالونی میں نامعلوم افراد نے تیز دھار خنجر سے حشمت خان کو ذبح کردیا اور فرار ہوگئے۔
دوسری جانب کار الٹنے کے نتیجے میں کار سوار قمر الدین اور اللہ رکھیو ہلاک ہوگئے جبکہ ایک خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے جنہیں مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا، کندھکوٹ کے قریب موٹرسائیکل سلپ ہونے کے نتیجے میں اسد مزاری موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ سبحانہ اور رشیدہ زخمی ہوگئیں جنہیں مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا، دوسری جانب ٹھل کے قریب تیز رفتار وین نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 50 سالہ سیف اللہ کٹوہر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اسکا بیٹا خیر محمد زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کیا گیا۔