اسمگل گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلیے سوک سینٹر میں کاؤنٹر قائم
شہر میں 7 ہزار اسمگل گاڑیاں ہیں،کرپشن آٹومیشن سے رکے گی،سید شبر زیدی.
شہر میں 7 ہزار اسمگل گاڑیاں ہیں،کرپشن آٹومیشن سے رکے گی،سید شبر زیدی۔ فوٹو: فائل
نگراں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سید شبر زیدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت اسمگل شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن فزیکل تصدیق اور قومی شناختی کارڈ کی نادرا سے تصدیق ضروری ہے۔
تاکہ کسی بھی قسم کی کوتاہی سے اجتناب کیا جا سکے،سوک سینٹر میں اسمگل شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے قائم کیے جانے والے کاؤنٹر کے افتتاح کے موقع پرسید شبر زیدی نے کہا کہ ان ہی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی جائے جن کے پاس کسٹم کی جانب سے این او سی اور دیگر متعلقہ دستاویزات مکمل ہوں گے ۔
صرف کراچی میں 7 ہزار سے زائد اسمگل شدہ گاڑیاں ہیں اور ان گاڑیوں کی رجسٹریشن سے قومی خزانے میں خطیر رقم جمع ہوگی ، محکمے سے کرپشن کے خاتمے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ نگراں حکومت نے آنے والی منتخب جمہوری حکومت کے لیے کئی تجاویز تیار کی ہیں تاہم کرپشن روکنے کا صحیح طریقہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں آٹومیشن کا قیام ہے اور اس کے قیام سے آن لائن ٹیکسوں کو جمع کروایا جا سکے گا۔
آٹومیشن کے قیام سے ٹیکس جمع کرانے والوں کو دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے اس کے علاوہ کراچی میں مرکزی دفتر میں6 سے 7 کاؤنٹر قائم کیے جائیں ، نگراں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے محکمے کے عملے کو ہدایات جاری کی ہیں کہ رجسٹریشن کے لیے آنے والوں کو مکمل سہولتیں فراہم کریں۔