جوئے روٹ کے بیٹ پھینکنے پر ایون مورگن حیران

مجھے روٹ سے اس حرکت کی امید نہیں تھی، کپتان مورگن

مجھے روٹ سے اس حرکت کی امید نہیں تھی، کپتان مورگن۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت کے خلاف تیسرے ون ڈے میں سنچری کی تکمیل پر جوئے روٹ کی جانب سے بیٹ نیچے پھینکنے پر کپتان ایون مورگن حیران رہ گئے۔


جوئے روٹ نے مسلسل دوسری ناقابل شکست سنچری اسکور کی، تھری فیگر اننگز پر پہنچنے کے بعد انھوں نے جان بوجھ کر اپنا بیٹ نیچے چھوڑ دیا، اکثر ایسا پاپ اسٹارز اور کامیڈین اپنا مائیک نیچے پھینک کرکرتے ہیں جس کو 'مائیک ڈراپ' کہا جاتا ہے۔

دوسری جانب کپتان مورگن نے کہاکہ مجھے روٹ سے اس حرکت کی امید نہیں تھی، کپتان نے ہنستے ہوئے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ انھوں نے بے وقوفی والی حرکت کی۔
Load Next Story