دھونی کی ریٹائرمنٹ افواہیں پھر زور پکڑ گئیں
انگلینڈ سے سیریز میں شکست کے بعد سب سے زیادہ تنقید سابق کپتان پر ہی کی جا رہی ہے۔
انگلینڈ سے سیریز میں شکست کے بعد سب سے زیادہ تنقید سابق کپتان پر ہی کی جا رہی ہے۔ فوٹو : فائل
بھارت کے وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی افواہیں ایک بار پھر زور پکڑگئیں۔
انگلینڈ سے سیریز میں شکست کے بعد سب سے زیادہ تنقید سابق کپتان پر ہی کی جا رہی ہے، لارڈز میں ناکامی کا سبب ان کی سست بیٹنگ کو بھی قرار دیا گیا اور شائقین نے نعرے بازی بھی کی۔
ایک وائرل ہونے والی ویڈیو میں میچ کے بعد کوہلی امپائر سے کہہ رہے ہیں کہ وہ دھونی کو گیند دے دیں، اسی چیز کو بھی جواز قرار دیا جارہا ہے کہ شاید وہ اپنا آخری ون ڈے کھیل چکے۔