امریکابھارت اورنیٹونے بلوچستان پر نظریں جما رکھی ہیں حافظ سعید

گلگت میں اڈے بناکرپاکستان اورچین کے راستے منقطع کرنیکی سازشیں کی جارہی ہیں

گلگت میں اڈے بناکرپاکستان اورچین کے راستے منقطع کرنیکی سازشیں کی جارہی ہیں۔ فوٹو فائل

امیر جماعت الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ امریکا،بھارت اورنیٹوفورسز نے افغانستان میں شکست پربلوچستان کے وسائل پر نظریں جما رکھی ہیں،گلگت بلتستان میں اڈے بناکر پاکستان اور چین کے راستے منقطع کرنے کی خوفناک سازشیں کی جارہی ہیں۔


غیر ملکی این جی اوز دوائوں اور خوراک کی آڑ میں لوگوں کی ذہن سازی کیلیے کروڑوں روپے خرچ کررہی ہیں،بلوچ بھائیوں کی محرومیاں دور کرنے کیلیے ریلیف اور تعلیم کے منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ کررہے ہیں،پاکستانی قوم دکھی انسانیت کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔

وہ گذشتہ روزدہلی دروازہ میںانجمن تاجران لاہور کے جنرل سیکریٹری حاجی طاہر نوید کے افطار ڈنرسے خطاب کر رہے تھے،حافظ محمد سعید نے کہاکہ جماعت الدعوۃ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں ایک سو سے زائد کنویں، 80ہینڈ پمپ تعمیرکراچکی ہے۔
Load Next Story