وارم اپ میچز پاکستانی ٹیم سری لنکا اورجنوبی افریقہ کے مدمقابل

30مئی اور3جون کو شیڈول میچز براہ راست نشرہونگے،ون ڈے اسٹیٹس حاصل نہیں

30مئی اور3جون کو شیڈول میچز براہ راست نشرہونگے،ون ڈے اسٹیٹس حاصل نہیں. فوٹو: اے ایف پی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کردیا، پاکستان کا سری لنکا اور جنوبی افریقہ سے مقابلہ ہو گا۔

30 مئی اور 3 جون کو شیڈول دونوں مقابلے براہ راست نشر کیے جائیں گے، ون ڈے اسٹیٹس حاصل نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا آخری ایڈیشن 6 سے 23 جون تک انگلینڈ میں کارڈف، ایجبیسٹن اور اوول میں کھیلا جائے گا، اس سے قبل 30 مئی سے 4 جون تک 6 وارم اپ میچز ہوں گے۔


ان میں سے چار مقابلے آفیشل براڈکاسٹنگ ادارے کی جانب سے براہ راست پیش کیے جائیں گے۔ آئی سی سی نے واضح کیاکہ ان مقابلوں کو ایک روزہ اسٹیٹس حاصل نہیں ہوگا۔ 30 مئی کو پاکستان ایجبیٹسن میں ڈے اینڈ نائٹ میچ میں 2002 کے چیمپئنز ٹرافی ونر سری لنکا سے مقابلہ کرے گا۔ یکم جون کو سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں ایک دوسرے کا ایجبیسٹن میں سامنا کریں گی۔



یہ مقابلہ بھی براہ راست نشر ہوگا مگر اس کا انعقاد دن میں ہوگا، اسی روز کارڈف میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا ٹکرائو 2004 کے فاتح ویسٹ انڈیز سے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں ہوگا۔ 3 جون کو پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ کھیلے گا، جنوبی افریقہ کے خلاف یہ مقابلہ اوول میں ہوگا۔ 4 جون کو سری لنکا اپنا تیسرا وارم اپ میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ایجبیسٹن میں کھیلے گا جبکہ اسی روز آسٹریلیا بھارت سے کارڈف میں میچ کھیلے گا۔ وارم اپ میچز کیساتھ کپتانوں کی ٹورنامنٹ سے قبل پریس کانفرنسز بھی ہوں گی، ان کا شیڈول بعد میں جاری کیاجائے گا۔
Load Next Story