شام لڑائی اور تشدد میں مزید 27 افراد ہلاک پولیس کمانڈر منحرف

حمس میں 10شہریوں کو گولیاں ماری گئیں، اپوزیشن، امریکا اور ترکی کاشام میںنوفلائی زون قائم کرنے پر غور

حمس میں 10شہریوں کو گولیاں ماری گئیں، اپوزیشن، امریکا اور ترکی کاشام میںنوفلائی زون قائم کرنے پر غور. فوٹو اے ایف پی

WASHINGTON:
شام کے شہرحلب میں اتوارکوبھی سرکاری فوج اورفری سیریئین آرمی کے درمیان شدیدلڑائی جاری رہی۔ملک بھرمیں جاری تشددکے واقعات میں کم ازکم 27افرادہلاک ہوگئے۔حلب میں سرکاری فوج نے مخالفین کے ٹھکانوں پرتوپخانے سے گولاباری جاری رکھی، حکومت اورمخالفین دونو ں نے ایک دوسرے پرشہریوں سے ظلم وستم کا الزامات لگائے ہیں۔


اپوزیشن کا کہناہے کہ وسطی شہر حمس میں سرکاری فوج نے 10شہریوں کوپکڑکرگولیاں ماری ہیں۔سرکاری خبررساں ایجنسی ثناء نے حکومت مخالفین پراس کے ایک صحافی کے قتل کا الزام لگایاہے۔دریں اثناء حمص کے صوبائی پولیس کمانڈرابراہیم الجباوی نے منحرف ہوکراردن میں پناہ لے لی ہے۔دریں اثناء سعودی عرب میں شام کی صورتحال پرغورکیلئے بلائے گئے عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کوبغیرکوئی وجہ بتائے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ شام کے بحران کا حل تلاش کرنے اور شام میں حزبِ اختلاف کی حمایت کیلیے امریکا اور ترکی ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کر رہے ہیں۔

شام میں نوفلائی زون قائم کرنے پر غو رکیا جا رہا ہے۔شامی حکومت نے اقوام متحدہ کوایک خط لکھاہے جس میں الزام لگایاگیاہے کہ امریکا سعودی عرب اسرائیل اور قطر ترکی میں عسکری کارروائیوں کے لیے مراکز چلا رہے ہیں۔ایران کے ایک ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افریقی ملک موریطانیہ میں شام کے سفیرحماد سعید البانی نے منحرف ہونے کے بدلے 10لاکھ ڈالر کی پیشکش ٹھکرادی ہے۔انھیں یہ پیشکش قطرکے سفیرنے کی تھی۔انھیں قطر میں مستقل رہائش اور 20سال کے لیے 20ہزار ڈالر ماہانہ تنخواہ کی پیشکش بھی کی گئی تھی۔

Recommended Stories

Load Next Story