محکمہ کھیل کا ترقیاتی بجٹ12بلین کر دیا گیا
جدید سہولتوں سے آراستہ میدان مہیا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،اصلاح الدین.
جدید سہولتوں سے آراستہ میدان مہیا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،اصلاح الدین. فوٹو: فائل
وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل و امور نوجوانان اصلاح الدین صدیقی نے کہا ہے کہ صوبے میں گراس روٹ لیول پرکھلاڑیوں کو جدید سہولتوں سے آراستہ میدان مہیا کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ٹیلنٹ حاصل کیا جاسکے۔
محکمہ کھیل کا ترقیاتی بجٹ 30 فیصد اضافہ کے بعد1.2بلین کر دیا گیا ہے،سابق قومی ہاکی کپتان اولمپیئن نے یہ بات جمعرات کوکراچی جیمخانہ میں پریس بریفنگ میں کہی،اس موقع پر سیکریٹری اسپورٹس صدیق میمن،سیکریٹری یوتھ افیئرز ریاض میمن اور ڈی جی اسپورٹس شاہد الاسلام بھی موجود تھے،اصلاح الدین نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جارہا ہے تاکہ نئی نسل مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب اورصحتمند معاشرہ قائم ہو، انھوں نے کہا کہ نگران حکومت سابق صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کے پروگرام پر عمل پیرا ہے جنھوں نے صوبے میں کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار اداکیا۔
محکمہ کھیل کے بجٹ میں اضافہ نگراں حکومت کا کارنامہ ہے، کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافے کیلیے مقامی انتظامیہ کی مدد سے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جبکہ کھیلوں کے 85ترقیاتی اسکیموں کو اپ گریڈ کریں گے، محکمہ یوتھ افیئرز کی17 میں سے8اسکیمیں اگلے سال مکمل ہوجائیں گی،50 اسکولوں کے میدانوں کے لیے فنڈز فراہم کیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ این این جی گرائونڈ نارتھ ناظم آباد اور لاڑکانہ کے کھوڑواسپورٹس کمپلیکس میں آسٹرو ٹرف کی تنصیب کاکام جاری ہے،ریلوے گرائونڈ سکھر اورلاڑکانہ کے ہاکی گرائونڈ میں فلڈ لائٹ کی جون میں تنصیب ہوجائے گی۔ آخر میں ڈاکٹر محمد علی شاہ کے لیے فاتحہ خوانی اور عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی گئی۔