الیکشن کے دن ٹرانسپورٹ عوام نے چنگ چی رکشا بک کرالیے
محلہ کمیٹیوں، سماجی کارکنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت15 ہزار رکشا بک کیے ہیں
پورے روز کا پٹرول اور فی چنگ چی رکشا مالکان کو 2000ہزار روپے ادا کیے جائینگے. فوٹو آن لائن
انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلیے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹرانسپورٹ کا انتظام کرلیا اور اس سلسلے میں 15 ہزار سے زائد چنگچی رکشوںاور پرائیویٹ گاڑیوںکو11مئی والے روز کرایوں پر بک کروالیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو ووٹرز کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم نہ کرنے کے احکامات کے بعد مختلف علاقوں میں محلہ کمیٹیوں، ہائوسز انتظامیہ اور سماجی کارکنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچانے اور انہیں واپس لانیکی غرض سے اپنی مدد آپ کے تحت ٹرانسپورٹ کا انتظام کرنا شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں عوام کو سستی اور فوری سفری سہولت فراہم کرنیوالے چنگچی رکشوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے اور شہر میں چلنے والے 23ہزار میں سے10ہزار سے زائد رکشوں کو 11مئی کو صبح 8سے شام 5 بجے تک کیلیے بک کروالیا گیا ہے۔
مختلف علاقوں میں قائم محلہ کمیٹیوں، بزرگ کمیٹیوں، محلہ امن کمیٹیوں، بڑے بڑے پلازہ اور ہائوسزکی انتظامیہ اور علاقے کے معززین اور سماجی شخصیات نے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوے ان چنگچی رکشوں کا انتظام کیا ہے۔ جو ووٹرزکو ان کے پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ دینے اور دوبارہ انہیں ان کی منزل تک لانے میں مفت سروس فراہم کریں گے اور اس کے عوض انہیںان سماجی اور علاقائی شخصیات کی جانب سے پورے روز کا پٹرول اور فی چنگچی رکشا مالکان کو 2000ہزار روپے ادا کریں گے۔