کراچیاورنگ زیب پر حملہ 3 افراد ہلاک 3 زخمی
2گارڈ اورحملہ آوور بھی زخمی ،دارالعلوم کورنگی کے قریب سے لاش ملی،فائرنگ سے 4افراد زخمی
2گارڈ اورحملہ آوور بھی زخمی ،دارالعلوم کورنگی کے قریب سے لاش ملی،فائرنگ سے 4افراد زخمی فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں3 افراد ہلاک اور باپ بیٹے، ماں بیٹی زخمی ہوگئے۔
کورنگی دارالعلوم کے قریب اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا اورنگی زیب فاروقی کے قافلے پراندھا دھند فائرنگ سے 2 گارڈ پولیس اہلکار اور 2 پرائیوٹ گارڈ زخمی ہوگئے حملے میں اورنگ زیب فاروقی محفوظ رہے ، جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی زخمی ہوا ، پولیس نے انڈس اسپتال کی پارکنگ سے سرکاری نمبر پلیٹ لگی ایک کار برآمد کر لی جس میں اسلحہ اور دستی بم ملا جبکہ کار کی سیٹ پر خون کے نشانات بھی ہیں،تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی کے علاقے کورنگی سیکٹر 28 دارالعلوم کے قریب نامعلوم ملزمان کی PS-28 کے امیدواراہلسنت و لجماعت کے رہنما مولانا اورنگ زیب فاروقی کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ سے عبد اﷲ ولد شوکت اس کا بھائی عبد الرحمٰن ، عبد الرحمٰن اور 2 پولیس گارڈ 45 سالہ شفیق عباسی ولد نذیر عباسی اور 35 سالہ عدیل تنولی ولد مختیار تنولی زخمی ہو گئے جنھیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے بھینس کالونی کے رہائشی عبد اﷲ کو طبی امداد کے لیے نجی اسپتال پہنچایا گیا۔
حملے میں مولانا اورنگ زیب فاروقی معجزانہ طور پر محفوظ رہے ، اورنگ زیب فاروقی پر اس سے قبل 2 مرتبہ قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں ، اہلسنت و الجماعت کے ترجمان مولانا اکبر سعید فاروقی نے بتایا کہ واقعے کے وقت مولانا اورنگ زیب فاروقی داؤد چورنگی جلسے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ کار سوار ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی جواب میں سیکیورٹی گارڈز نے بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک حملہ آورکوگولی لگی ہے اسی دوران دارالعلوم کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی کنپٹی پرایک گولی لگی تھی جسے پولیس نے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال پہنچایا ایس ایچ او عوامی کالونی جاوید بروھی نے ایکسپریس کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے شخص کے پاس سے ملنے والے شناختی کارڈ سے اس کی شناخت اسماعیل ولد رحمت کے نام سے کر لی گئی مقتول شیریں جناح کالونی کا رہائشی تھا، اسماعیل مولانا اورنگ زیب فاروقی کے گارڈز اور حملہ آوروں کی جانب سے کی جانے والی دو طرفہ فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوا ہے۔
مذکورہ واقعے کے بعد پولیس نے زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی کراسنگ انڈس اسپتال کی پارکنگ سے ایک ٹویوٹا کرولا کار جس پر سرکاری نمبر GP-4827 پلیٹ لگی ہوئی تھی قبضے میں لے کر تلاشی کے دوران کار سے 4 کلاشن کوف ، ایک نائن ایم ایم پستول اور ایک دستی بم برآمد کر لیا ، پولیس کے مطابق کار کے دروازے پر ایک گولی لگنے کا نشان ہے جبکہ اس میں خون کے دھبے بھی ہیں جبکہ کار کی ڈگی میں سے ایک کار کی نمبرAPE-769 پلیٹ کی جوڑی ملی ہے جو اسٹڈیم روڈ پر واقع ایک نجی اسپتال کے نام پر ہے جو کچھ عرصہ قبل چوری ہوئی تھی ، پولیس کو شبہ ہے کہ ملنے والی کار مولانا اورنگی زیب فاروقی پر حملے میں استعمال ہوئی ہے جبکہ اہلسنت و الجماعت کے ترجمان مولانا اکبر سعید فاروقی کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ایدھی ایمبولینس نے اس مقام سے ایک شخص کی لاش اٹھائی تھی جسے کالا پل کے قریب واقع نجی اسپتال پہنچایاگیا تھا انھیں شبہ ہے کہ ہلاک ہونے والا مولانا اورنگ زیب فاروقی پر حملہ کرنے والوں میں سے ہے۔
انھوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر نے کا مطالبہ کیا جبکہ ڈاکس تھانے کی حدود مچھر کالونی گچل پاڑہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ جان محمد ولد وزیر علی ہلاک ہو گیا جس کی لاش پولیس کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی گئی پولیس کے مطابق مقتول اسی علاقے میں اخلاق چوک کے قریب کا رہائشی ہے ، چند روز قبل لیاری گینگ وار کے ملزمان نے 5 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا، گزشتہ روز گینگ وار کے ملزم راجو عرف راج ملھا اور اس کے ساتھیوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی، لانڈھی کے علاقے44/C ایریا کربلا گراؤنڈ کے قریب سے30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کے بعد فائرنگ کر کے ہلاک کردیا اورلاش پھینک کر فرار ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر لانڈھی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنے قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے قبضے سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت میں مدد مل سکے، پوسٹ مارٹم اور ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس نے لاش تلاش ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی جبکہ پریڈی کے علاقے صدر الیکٹرانک مارکیٹ میں نامعلوم ملزمان کی ایک دکان پر اندھا دھند فائرنگ سے 50 سالہ محمد شعیب میمن ولد عبد الستار میمن اور اس کا بیٹا 25 سالہ شاہ رخ زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا گیا پولیس کے مطابق واقعہ بھتے کا تنازع ہے جبکہ تیموریہ تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک ایم میں 2 سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں نعرے لگانے کے دوران تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے بعد ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا ، فائرنگ کے باعث علاقے کی دکانیں اور دیگر کاروبار بند ہو گیا ، پولیس کے مطابق تصادم کے دوران کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی رپورٹ درج کرانے آیا ہے جبکہ گذری کے علاقے 6th کمرشل اسٹریٹ ڈیفنس فیز 4 میں نامعلوم ملزمان کی کار نمبر APL-017 پر اندھا دھند فائرنگ سے48 سالہ فوزیہ زوجہ خورشید اور ان کی بیٹی 23 سالہ ثنا زخمی ہوگئی جنہیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔