سابق حکومتوں نے بلوچستان کے مسئلہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا کائرہ

پیپلز پارٹی سمجھتی ہے آزاد عدلیہ کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی، میڈیا سے گفتگو

پیپلز پارٹی سمجھتی ہے آزاد عدلیہ کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی، میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو فائل

وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ کافی دیرینہ ہے، سابق حکومتوں نے بلوچستان کے مسئلہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا، جب سے ہماری حکومت آئی ہے آغاز سے ہی اپنے بلوچ بھائیوں سے معافی مانگی،آئینی ترمیم کے ذریعے خود مختاری دی، وسائل پر ان کا حق بھی تسلیم کیا لیکن اس کے باوجود بھی بلوچستان کا جو معاملہ ہے وہ اس طرح حل نہیں ہو رہا جس طرح ہم چاہتے ہیں، پاکستان کے عوام چاہتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہمارے ذمے یہ ڈیوٹی ہے کہ وجوہ کو تلاش کیا جائے جو بلوچستان کے متعلق اہداف تھے وہ مکمل کیوں نہیں ہو سکے۔ اعتماد بحال کرنے کیلیے جو اقدام ہم نے اٹھائے ہیں اس کو تعمیری طور پر آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔


ماضی میں اداروں اور سیاستدانوں کی لڑائیوں سے ملک کو جو شدید نقصان پہنچا وہ قوم کے سامنے ہے۔

پیپلز پارٹی نے کبھی عدالت کے ساتھ لڑائی کا راستہ اختیار نہیں کیا، کیونکہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ آزاد عدلیہ کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی۔ دہشت گردی کے سب سے بڑے مسئلہ پر کافی حد تک قابو پا چکے ہیں،انھوں نے کہا کہ جب تک افغانستان میں امن نہیں ہوتا پاکستان میں بھی امن قائم نہیں ہو سکتا۔
Load Next Story