پیر اور جمعہ کے روز سی این جی اسٹیشن بند الیکشن کے دن کھلے رہیں گے
آئندہ ہفتے کے دوران صوبے بھر میں پیر اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشن 24 گھنٹے کے لیے بند رکھے جائیں گے، سوئی سدرن کمپنی
آئندہ ہفتے کے دوران صوبے بھر میں پیر اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشن 24 گھنٹے کے لیے بند رکھے جائیں گے، سوئی سدرن کمپنی۔ فوٹو : فائل
سوئی سدرن کمپنی نے عام انتخابات کے موقع پر بدھ کو سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنوں کو گیس فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق یہ فیصلہ عوام کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تا کہ عام انتخابات کے روز ٹرانسپورٹیشن کے حوالے سے عوام کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے،جبکہ سوئی سدرن کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران صوبے بھر میں پیر اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشن 24 گھنٹے کے لیے بند رکھے جائیں گے۔