چین میں تیار جدید بحری جہاز ’’ایم ایم ایس کشمیر‘‘ پاکستان کے حوالے
جدید آلات سے لیس1500ٹن وزنی بحری جہاز میری ٹائم سیکیورٹی کے بحری بیڑے میں اہم اضافہ ہے
جہاز کا نام کشمیرسے منسوب کرناکشمیر ی بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے، سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (رٹائرڈ) ضمیر الحسن شاہ۔ فوٹو: پاک بحریہ
ISLAMABAD:
میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کیلیے چین میں تیارکیا گیا جدید آلات سے لیس 1500 ٹن وزنی بحری جہاز پی ایم ایم ایس کشمیر پاکستان کے حوالے کر دیا گیا۔
ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق چین میں تیار ہونے والے بحری جہاز کی حوالگی کی تقریب چین کے شہر گینگزو ومیں منعقد کی گئی، تقریب میں معاہد ے کے تحت تیار ہونے والا چوتھا جہاز پاکستان کے حوالے کیا گیا ،تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری دفاع لیفٹنٹ جنرل (رٹائرڈ)ضمیرا لحسن شاہ تھے، تقریب میں ڈی جی میری ٹائم سیکٍورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل ذکا الرحمن چین کی شپ یارڈ کے اعلیٰ حکام جبکہ سول وفوجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
ترجمان میری ٹائم کے مطابق چین میں تیار ہونے والی بحری جہاز 94میٹر طویل ہے جوجدید ہتھیاروں،مواصلاتی اورسمت شناسی کے سازوسامان سے لیس ہے ،جہاز 26کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارکا حامل ہے،یہ جہازاسمگلنگ کی روک تھام ،سمندری حدود میں نگرانی ،سکیورٹی وقانونی نفاذ ،سرچ اینڈریسکیوآپریشن اور سمندری آلودگی کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹرکی موجودگی میں سمندر میں مختلف قسم کے آپریشنز کی انجام دہی کے لیے میری ٹائم سیکیورٹی کے بحری بیڑے میں ایک اہم اضافہ ہے۔
سیکریٹری دفاع لیفٹنٹ جنرل (رٹائرڈ) ضمیرالحسن شاہ کا اپنے خطاب میں منصوبے کی مسلسل کامیابی چائنا شپ ٹریڈنگ کارپوریشن ،چائنا شپ یارڈ ،میری ٹائم اور اس سے منسلک تمام اداروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مبارکباد دی ،انھوں نے پاکستان کے عظیم دوست چین کے ساتھ تاریخی اور دیرپا تعلقات جبکہ پاکستان کی ذمے دارانہ سمندری حدود میں میری ٹائم سیکیورٹی اور خاص طورپرسی پیک کی اہمیت کو اجاگرکیا۔
ان کا کہناتھا کہ پی ایم ایس ایس کشمیر پاکستان میری ٹائم کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ثابت ہوگا۔ پی ایم ایس ایس کا نام کشمیرکے ساتھ اظہاریکجہتی کی علامت ہے،یہ جہاز پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا سب سے بڑاجہاز ہے اورا س نام کشمیر کے نام سے منسوب کرناکشمیر ی بہن بھائیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی ہے۔
اس موقع پرڈی جی میری ٹائم ریئرایڈمرل ذکاالرحمن نے مجموعی علاقائی سیکیورٹی کے پیرامیٹرز کے سیاق وسباق اورمیری ٹائم معاملات کوکنٹرول کرنے کی ذمے داریوں کے پیش نظرمنصوبے کی اہمیت کو واضح کیا۔