مصری صدرمرسی نے آرمی چیف اور وزیردفاع کو فارغ کردیا
فوجی کونسل کووسیع اختیارات کا17جون کوجاری کیاگیا آئینی حکم نامہ بھی منسوخ کر دیا گیا
فوجی کونسل کووسیع اختیارات کا17جون کوجاری کیاگیا آئینی حکم نامہ بھی منسوخ کر دیا گیا
مصرکے صدرمحمدمرسی نے وزیرفاع فیلڈمارشل حسین طنطاوی اورآرمی چیف سمیع عنان کی ریٹائرمنٹ کا کا حکم جاری کردیاہے اورساتھ ہی سابق صدرحسنی مبارک کی حکومت کاخاتمہ ہونے کے بعد سے برسراقتدار فوجی کونسل کے 17جون کوجاری کیے گئے اس آئینی حکمنامے کو منسوخ کردیاہے جس میں فوجی کونسل کووسیع اختیارات دیئے گئے تھے ۔
حسین طنطاوی کی جگہ عبدالفتح السیسی کونیاوزیردفاع جبکہ جج محمودمکی کوملک کا نائب صدربنادیاگیاہے۔
حسین طنطاوی کی جگہ عبدالفتح السیسی کونیاوزیردفاع جبکہ جج محمودمکی کوملک کا نائب صدربنادیاگیاہے۔