بلدیہ میرپور خاص ترقیاتی فنڈز میں بڑے پیمانے پر خوردبرد
افسران کی پشت پناہی کے باعث سینٹری عملہ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے لگا
شہر کے عوامی حلقوں نے بلدیاتی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے. فوٹو: فائل
بلدیہ میرپور خاص میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز کی بڑے پیمانے پر خوردبرد، شہر کے معروف علاقے اور شاہراہیں گندگی کے ڈھیر میں تبدیل، سیوریج کا پانی سڑکوں پر جمع ہوکر پینے کے پانی کی لائنوں میں شامل ہوگیا، عوام شدید پریشان۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ میرپور خاص کے افسران اور عملے کی بڑی پیمانے پر لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے جبکہ افسران کی پشت پناہی اور بھاری رشوت کے عوض سینیٹری کے عملے کی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے کے باعث شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی ناقص اور ابتر ہوچکی ہے ۔
شہر کے مختلف علاقے گندگی اور غلاظت کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکے ہیں، پینے کے صاف پانی کی لائنوں میں سیوریج کا گندا پانی شامل ہو گیا جو اب گھروں کو فراہم کیا جارہا ہے۔
شہریوں، نمازیوں، خواتین اور اسپتال جانے والے مریضوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے، شہر کے عوامی حلقوں نے بلدیاتی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے اور نگراں حکومت کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ شہریوں کی حالت زار پر رحم کیا جائے اور شہر میں صفائی اور سیوریج کا نظام درست کیا جائے۔