پاکستان میں ایک سال کے اندر 2.07 کروڑ ڈالر کا 509 کلو گرام سونا درآمد

بزنس ڈیسک  اتوار 22 جولائی 2018
سونے کے درآمدی حجم میں 69کلو گرام اور مالیت میں 40لاکھ46 ہزار ڈالر کا اضافہ ہوا۔ فوٹو: فائل

سونے کے درآمدی حجم میں 69کلو گرام اور مالیت میں 40لاکھ46 ہزار ڈالر کا اضافہ ہوا۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان میں سونے کے درآمدی بل میں 24.28 فیصد اور حجم میں 15.68 فیصد کا اضافہ ہو گیا۔

پی بی ایس کے مطابق جولائی 2017 سے جون 2018 تک 2کروڑ7 لاکھ 13ہزار ڈالر کا 509کلوگرام سونا درآمد کیاگیا جبکہ مالی سال 2016-17 میں 1 کروڑ 66 لاکھ 67 ہزار ڈالر کا 440 کلوگرام سونا درآمد کیا گیا تھا، اس طرح سونے کے درآمدی حجم میں 69کلو گرام اور مالیت میں 40لاکھ46 ہزار ڈالر کا اضافہ ہوا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔