تبدیلی کیلیے قومی فرض ادا کرنے کا وقت آگیاثروت اعجاز
عوام بلاخوف ووٹ ڈالنے کے لیے نکلیں،11مئی ملک کی تقدیر بدلنے کا دن ہے...
عوام اچھے نمائندوں کو چن کر ایوانوں میں لائیں جو ملکی ترقی کے لیے کام کریں. فوٹو: فائل
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی لانے کیلیے قومی فرض ادا کرنے کا وقت آگیا ہے، عوام بلاخوف و خطر ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے نکلیں۔
یاد رکھیں مشکلات و خوف کی فضا عبور کرکے ہی جمہوریت کے سفر کو آگے بڑھایا جاسکتاہے،11مئی کا دن دہشت گردی کو شکست دینے اور ملک کی تقدیر بدلنے کا دن ہے، عوام اپنی سوچ ومنشا کے مطابق ووٹ کاسٹ کریں اور اچھے نمائندوں کو چن کر ایوانوں میں لائیں جو ملکی ترقی، خوشحالی، استحکام اور خود مختاری کیلیے کام کریں، سیاست کو عبادت اور اقتدار کو عوام کی خدمت سمجھنے والے ہی ملک وقوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوںنے اپنی رہائش گاہ قادری ہاؤس پر بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، شاہ فیصل کالونی اور گلشن حدید سے آئے ہوئے کارکنوں اور نامزد امیدواروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انتخابات کیلیے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنائیں، عوام درود و سلام کی صدائیں بلند کرتے ہوئے پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالنے جائیں، آپ کا ووٹ ملک وقوم کی تقدیر بدلنے کا ضامن ہے۔