شفاف الیکشن ملک کی تقدیر بدل دیگامجلس وحدت المسلمین
شہری خیمے پرمہر لگا کر مضبوط پاکستان کی تعمیرکریں،علامہ حسن ظفر
شہری خیمے پرمہر لگا کر مضبوط پاکستان کی تعمیر کریں،علامہ حسن ظفر
11 مئی کا شفاف الیکشن ملک کی تقدیر بدل دیگا ، عوام ملک میں جاری انارکی پھیلانے والی جماعتوں کو مسترد کردینگے ، 11مئی یوم انقلاب ہے جو پاکستان کی سیاست میں بڑی تبدیلی لائے گا۔
ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت المسلمین کے ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی، سیکریٹری جنرل کراچی علامہ صادق رضا تقوی نے مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے عام انتخابات میں صوبائی اورقومی اسمبلیوں کی نشستوں پر حصہ لینے والے امیدواروں علامہ محمد حسین کریمی، اصغر عباس زیدی ،علی حسین نقوی ، محمد علی زیدی ، ڈاکٹر حسن جعفر رضوی،علامہ علی انور جعفری ، علامہ دیدار علی جلبانی ، شاکر علی رائو جانی، محمد حسین جعفری ، سلمان حسینی ، بانو جعفر، حسن عباس رضوی سے خصوصی اجلاس میں کیا۔
علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام ملکی دولت لوٹنے والے کرپشن اور بد عنوان حکمرانوں کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں اور دہشت گردی ،انتہا پسندی،فرقہ واریت ، لسانیت ، لاقانونیت کے خاتمے کیلیے11مئی کو پر امن خوشحال پاکستان کیلیے خیمے پر مہر لگا کرمضبوط پاکستان کی تعمیر کریں، انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 11مئی کو محب وطن امیدواروں کے حق میں گھروں سے نکل کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔