پروفیسر معین الدین عقیل کیلیے جاپان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز
شہنشاہ جاپان نے علم و ادب کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا
شہنشاہ جاپان نے علم و ادب کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا۔ فوٹو: فائل
جاپان کے قومی دن29 اپریل کو اس موقع کی مناسبت سے شہنشاہ جاپان نے عالمی سطح کی 40 شخصیات کو ان کی علمی اور تہذیبی خدمات کی ستائش میں جاپان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز (آرڈر آف دی رائزنگ سن) سے نوازا ہے۔
ان شخصیات میں پاکستان سے نامور محقق، اسکالر، جامعہ کراچی کے شعبہ اردو کے سابق پروفیسر اور صدر ڈاکٹر معین الدین عقیل کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اس اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا ہے، انھیں یہ اعزاز ان کی علم اور ادب کے شعبے میں خاص طور پر جاپان میں اردو اور مطالعات پاکستان کی تدریس اور تحقیقات کے فروغ کے لیے خدمات انجام دینے پر دیا گیا، جاپان اور پاکستان کے درمیان ثقافتی اور علمی روابط کے فروغ میں بھی ان کی خدمات جاپان کے سرکاری، علمی اور تعلیمی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے، ڈاکٹر عقیل ایک طویل عرصے تک کراچی یونیورسٹی میں تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔
انھوں نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں کلیۂ زبان وادبیات کے ڈین کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے علاوہ مجموعی طور پر10 سال تک یورپ میں اٹلی کی ''اورینٹل یونیورسٹی'' اور جاپان کی4 نامور یونیورسٹیوںسے مستقل اور باقاعدہ وابستگی کا اعزاز بھی انھیں حاصل ہے، اس طرح کی مثال کم ہی کہیں نظر آتی ہے، ملک اور بیرون ملک اردو اور انگریزی زبانوں میں ان کی60 سے زیادہ کتابیں شائع ہوچکی ہیں اور3 سو سے زیادہ مقالات عالمی معیار کے ممتاز مجلوں میں چھپ چکے ہیں۔