متحدہ دینی محاذ کا امیدوار سلیم ضیا کے حق میں دستبردار
سیٹ ایڈجسٹمنٹ پرحافظ احمد علی ن لیگی امیدوارکے حق میں دستبردار ہوگئے
سیٹ ایڈجسٹمنٹ پرحافظ احمد علی ن لیگی امیدوارکے حق میں دستبردار ہوگئے۔ فوٹو: فائل
متحدہ دینی محاذ کے پی ایس 97 اور پی ایس 113 سے صوبائی اسمبلی کی نشست کے امیدوار مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہوگئے۔
متحدہ دینی محاذ کے رہنما اور امیدوار پی ایس97 حافظ احمد علی نے تھارومینگل گوٹھ گڈاپ ٹائوں میں ایک جلسے میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حافظ عبدالبر کے حق میں دستبرداری کااعلان کردیا، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت دستبرداری کااعلان کیا جارہا ہے تاکہ محب وطن اور دینی ووٹ تقسیم نہ ہو،پی ایس97 پر اب ہمارے ووٹرز سیڑھی کے بجائے شیر کے نشان پر مہر لگائیں گے، جلسے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حافظ عبدالبر، عالم مینگل، عبدالستار بلوچ،مجید شیخ اور دیگر نے خطاب کیا۔
سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت حلقہ پی ایس 113سے بھی متحدہ دینی محاذ کے امیدوار بختیار خان کو ن لیگ کے سلیم ضیا کے حق میں دستبردار کرالیاگیا ہے، علاوہ ازیں متحدہ دینی محاذ کے سربراہ مولانا سمیع الحق، مولانااحمدلدھیانوی ودیگر قائدین نے حلقہ پی ایس97 کے ووٹرزکوشیر کے نشان پر مہرلگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محب وطن اوراسلام پسندطبقہ متحد ہوجائے اور استعماری قوتوںکے خلاف اپنے ووٹ کاحق استعمال کرکے امریکی غلاموں کی ضمانتیں ضبط کروادے،دریں اثنا پی ایس 97کے ن لیگی امیدوار حافظ عبدالبر نے کہاہے کہ بزرگوں نے مجھ پرجواعتماد کیا ہے انشا اللہ اس پر پورا اتروں گا۔