سڑکوں کی استرکاری و مرمت شروع کی جائے ہاشم زیدی
بلدیہ عظمیٰ کے اثاثوں کی رجسٹریشن کرالی،10ہزار دکانوں کاازسر نو نیلام ہوگا
ٹیکسز ریکوری بہتر اور سڑکوں اور شاہراہوں کا سروے کیا جائے،اجلاس سے خطاب
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر سید ہاشم رضا زیدی نے محکمہ ٹیکنیکل سروسز کو ہدایت کی ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں واقع تمام بڑی سڑکو ں اور شاہراہوں کا سروے کیا جائے اور جہاں جہاں سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں یا خستہ حال ہیں وہاں فوری طورپر مرمت و استرکاری کا کام انجام دیا جائے تاکہ سڑکوں کی خرابی کے باعث ہونے والے ٹریفک جام اور حادثات سے بچا جاسکے۔
یہ بات انھوں نے محکمہ ٹیکنیکل سروسز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مالی حالت بہتر بنانے کے لیے مختلف ا قدامات کیے جارہے ہیں محکمہ لوکل ٹیکسز کو ریکوری کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پہلی بار کے ایم سی کے اثاثوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے تاکہ ان کی تعداد اور دیگر تفصیلات کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے اسی پالیسی کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں واقع کے ایم سی مارکیٹوں کی 10 ہزار سے زائد دکانوں کو جون کے مہینے میں ازسر نو مارکیٹ ریٹ پر نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے محکمہ فنانس اور محکمہ اسٹیٹ کو حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انھوں نے کہا شہرکے قلب صدر میں ٹریفک جام کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے صدر کو ٹریفک فری زون بنانے کے منصوبے پر عملدرآمد کیا جارہاہے جس کے بعد شہر کے اس مصروف ترین کاروباری علاقے میں آمدورفت آسان ہوجائے گی جبکہ کارپارکنگ پلازہ کی تعمیر سے گاڑیوں کی پارکنگ کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا ایڈمنسٹریٹر کراچی نے اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز کو ہدایت کی کہ سڑکوں کی استرکاری اور مرمت کے کام پر خصوصی توجہ دی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر 4 سے 5 گاڑیوں کی مدد سے استرکاری کے کام کیے جائیں اور اس کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔