پاکستان بدلے گا یا نہیں عوام آج فیصلہ کریں گے شیر تیر اور بلے میں کانٹے کا مقابلہ

تمام انتظامات مکمل،کراچی میں10،ملک بھرمیں65ہزارفوجی تعینات،حساس مقامات پر سیکیورٹی کیمرے نصب کردیے گئے۔

آج عوامی طاقت کے مظاہرے کادن ہے،60فیصد لوگوں نے ووٹ دیاتوملک کامستقبل بدل جائے گا،عوام ووٹ ڈالنے گھروں سے ضرورنکلیں،چیف الیکشن کمشنرکاقوم کے نام پیغام. فوٹو: فائل

الیکشن2013 کے حوالے سے ملک بھر میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،پاکستان بدلے گایانہیں،قوم آج فیصلہ کرے گی۔

ملک بھرمیں ساڑھے8 کروڑووٹرقومی اسمبلی کی272اورصوبائی اسمبلیوں کی 577نشستوںکیلیے اپنے نمائندوںکاچنائوکرینگے، پاکستان بھرمیں پولنگ صبح8 بجے شروع ہوجائے گی جوشام5بجے تک جاری رہے گی، شیر، تیراوربلے میں کانٹے کامقابلہ متوقع ہے،انتخابات کے موقع پرافغان سرحدسیل کردی گئی ہے،قومی کے2اور4صوبائی حلقوں پرانتخابات ملتوی ہوچکے ہیں،آج عام انتخابات کی ڈیوٹی کیلیے 75 ہزار فوجی اہکارتعینات ہوںگے۔آئی ایس پی آرکے مطابق الیکشن ڈیوٹی کیلیے650ٹن بیلٹ پپرزفوجی جوانوں نے ملک کے مختلف اضلاع میں پہنچائے ہیں اس مقصد کیلیے50پیلی کاپٹرکے ذریعے بیلٹ پپرزکی نگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ مختلف حساس جگہوں پرسیکیورٹی کیمرے بھی نصب کیے گئے اس کے علاوہ حساس جگہوںکی سیکیورٹی کیلیے سراغ راساں کتوں کی مددبھی لی گئی۔

کراچی میں تمام انتہائی حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر پاک فوج کے اہلکارتعینات کردیے گئے ہیں،کراچی میں پولنگ کے دن کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے 10ہزارفوجی اہلکاروںکوسیکورٹی ڈیوٹی پرتعینات کیاگیاہے جبکہ پاک فوج کے دستے ہفتے کوشہرکے تمام حساس علاقوں میں تعینات رہیںگے اورشہربھرمیں گشت بھی کریں گے۔ پاک فوج نے ہرحلقے میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلیے85کوئک رسپانس ٹیمیں بھی تشکیل دیدی ہیں۔ کراچی میں انتخابات کے موقع پرامن وامان کی صورتحال پرنگاہ رکھنے کیلیے ہیلی کاپٹرزکی مددسے فضائی نگرانی بھی کی جائیگی۔ پاک فوج نے امن وامان کی صورتحال کوکنٹرول کرنے کیلیے تمام اضلاع میںکنٹرول رومزبھی قائم کردیے، شہر کے 4215 پولنگ اسٹیشنزمیں سے1250پولنگ اسٹیشنزکوانتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنزپرپاک فوج کی تعیناتی امن وامان کی صورتحال کے پیش نظرکی گئی ہے۔

کراچی میں حفاظتی انتظامات کی غرض سے25ہزارسے زائدپولیس افسران و اہلکار بھی فرائض انجام دیںگے جبکہ پاک فوج،رینجرزاورایف سی سمیت مجموعی طورپر50 ہزارسے زائدافسران واہلکارپرامن انتخابات کے انعقادکویقینی بنائینگے۔ پولنگ اسٹیشنزپرجمعے سے ہی پولیس کی نفری طے شدہ منصوبے کے تحت تعینات کردی گئی اوران کاکنٹرول پولیس کے حوالے کردیاگیا،حساس علاقوں میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے پولنگ اسٹیشنوںکی سوئپنگ بھی کرائی گئی، پولیس اہلکار12-12 گھنٹے اپنے فرائض سرانجام دینگے، سیکیورٹی پلان کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کی 3 کیٹگریز نارمل، حساس اور حساس ترین بنائی گئی ہیں،جمعہ کی شام کوہی حساس علاقوں میں قائم پولنگ اسٹیشنزپرکسی بھی ممکنہ تخریب کاری سے نمٹنے کیلیے پولنگ اسٹیشنوںکی بم ڈسپوزل اسکواڈکے ذریعے سوئپنگ بھی کرائی گئی جس کے بعدبم ڈسپوزل اسکواڈ نے تلاشی کے بعدعمارتوں کوکلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہوئے عمارتیں پولیس کے حوالے کردیں۔




ایس پی اورنگی ٹائون چوہدری اسد نے رابطہ کرنے پرایکسپریس کوبتایا کہ اورنگی ٹائون میں قائم پولنگ اسٹیشنوںکی جمعے سے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے سوئپنگ کرائی گئی جوکہ رات گئے تک جاری رہی،بم ڈسپوزل اسکواڈ کے حکام نے تلاشی کے بعدعمارتیں کلیئرقرار دیتے ہوئے عمارتیں پولیس کے حوالے کردیں جس کے بعدوہاں پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے۔ایس پی اورنگی چوہدری اسدنے مزید بتایا کہ پرامن و شفاف انتخابات کا انعقاد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور پولیس فورس مکمل طور پر تیار اور مستعد ہے ، ڈی ایس پی پریڈی ضمیرعباسی نے بتایاکہ پریڈی کے علاقے میں بھی پولنگ اسٹیشنزاوربوتھ کی سوئپنگ کرائی گئی جبکہ اس کے علاوہ انھوں نے پولیس کی بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں جوکہ پولنگ سے قبل ایک مرتبہ پھرسوئپنگ کریںگی جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی بھی ریہر سیل مکمل کرلی گئی ہے۔

ضلع جنوبی میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوج،رینجرز،پولیس نے مشترکہ گشت شروع کردیا۔ڈپٹی کمشنرجنوبی مصطفیٰ جمال قاضی پاک فوج کے کرنل عمر،کرنل منصور،ایس ایس پی ضلع جنوبی ناصر آفتاب رینجرز ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ہمراہ ڈیفنس،کلفٹن،صدر،لیاری، سٹی اور دیگر علاقوں کاگشت کرکے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قائم کیے جانیوالے پولنگ اسٹیشنزکادورہ کیااوروہاں انتظامات کاجائزہ لیا۔اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے جمال مصطفیٰ قاضی نے کہاہے کہ ضلع جنوبی میں الیکشن 2013 کے سلسلے میں تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔ جبکہ پولنگ اسٹیشن پر متعلقہ سامان کی ترسیل کا کام شروع کردیا گیاہے۔قبل ازیں اپنے دفترمیں اجلاس میں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عوام 11مئی کو بے خوف و خطر پولنگ اسٹیشن آئیں اوراپناووٹ کاسٹ کریں۔

اجلاس میں پاکستان آرمی کے کرنل عمر،کرنل منصور،پاکستان رینجرز کے میجردرانی،ایس ایس پی جنوبی،ایس ایس پی سٹی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی افضل زیدی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 2 جنوبی محمد خان رندشامل تھے۔مصطفیٰ جمال قاضی نے کہاکہ آرمی اور رینجرز اہلکار پولنگ اسٹیشن کے باہر4گزکے فاصلے پرتعینات ہوںگے اوران کارابطہ متعلقہ پولنگ اسٹیشن کے پریزائڈنگ آفیسرسے ہوگا، آرمی اوررینجرزکے اہلکارپولنگ کے اختتام یعنی ووٹوںکی گنتی تک متعلقہ علاقے میں موجودرہیںگے۔ مصطفیٰ جمال قاضی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان آرمی،پاکستان رینجرزاورسندھ پولیس کے جوان ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنزپرکڑی نظررکھے اورکسی بھی ناخوشگوارواقعے سے نمٹنے کیلیے تیاررہیں اورپولنگ کے اختتام تک گشت کرتے رہیں۔ مانیٹرنگ ڈیسک چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم نے قوم کے نام پیغام میںکہاہے کہ آج(11مئی) عوامی طاقت کے مظاہرے کادن ہے،60فیصدلوگوں نے ووٹ کاسٹ کردیاتوملک کامستقبل بدل جائے گا۔ انھوں نے قوم سے اپیل کی کہ آج ووٹ ضرور ڈالیں۔
Load Next Story