موجودہ نظام کے تحت ووٹ ڈالناگناہ جاریہ ہے طاہرالقادری

عوام دھرنوں میں شریک ہوکر جعلی جمہوریت دنیاکے سامنے بے نقاب کردیں

عوام دھرنوں میں شریک ہوکر جعلی جمہوریت دنیاکے سامنے بے نقاب کردیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان عوامی تحریک کے قائدڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کے نام پیغام میں کہاہے کہ موجودہ نظام انتخاب ووٹ، جمہوریت اور ملک کا سب سے بڑا دشمن ہے ۔


اس کے تحت ووٹ ڈالنا ملک و قوم کا مستقبل لٹیروں کے حوالے کرنے کے مترادف ہے۔ عوام نظام انتخاب مسترد کرنے کیلیے ہمارے دھرنوں میں شریک ہوکر جعلی جمہوریت پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیں۔ موجودہ نظام کے تحت ووٹ ڈالنا گناہ جاریہ ہے۔ کرپٹ عناصرکو ووٹ کے ذریعے اقتدار کی طاقت دینا سب سے بڑا ظلم ہوگا۔

قوم اپنا مستقبل سنوارنا چاہتی ہے تو پوری قوت سے نظام انتخاب مسترد کر دے اور اس کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کے لیے دھرنوں میں شرکت کرے جو قوم کو تباہی کے گڑھے میں گرنے سے بچانے کی موثرکاوش ہے۔ اس سے حقیقی جمہوریت کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔ طاہرالقادری نے کہاکہ قوموں کی زندگی میں فیصلوں کی گھڑیاں آتی ہیں، ان کی پہلی اور آخری ترجیح ملک وقوم کا مفاد ہوتاہے۔ ان کا کہنا تھاکہ آج فیصلے کی گھڑی ہے ،نظام انتخاب مسترد کرکے قوم باوقار مستقبل کا فیصلہ کرے۔

Recommended Stories

Load Next Story