پاکستانیوں کی اکثریت آج ووٹ ڈالنے جائیگیگیلپ سروے

51فیصدپاکستانی پارٹی کوووٹ دیں گے،48فیصدشخصیت پرستی کاشکار

51فیصدپاکستانی پارٹی کوووٹ دیں گے،48فیصدشخصیت پرستی کاشکار فوٹو: فائل

پاکستانیوں کی اکثریت آج ہونے والے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے جائے گی، گیلپ سروے کے مطابق چاروں صوبوں کے شہری ودیہی علاقوں میں رائے عامہ کے اس جائزے میں سوال پوچھا گیاکہ کیا آپ کے انتخابی حلقے میں ہنگامہ آرائی کا خدشہ ہے؟

تو 42فیصد خواتین وحضرات نے کہاکہ بالکل نہیں۔ 32فیصد کی رائے تھی کہ امکانات ہیں۔25فیصد نے بہت زیادہ خدشہ ظاہرکیا جبکہ ایک فیصد نے جواب نہیں دیا یا کہاکہ معلوم نہیں۔15اپریل سے21اپریل2013ء کے دوران ہونیوالے سروے میں پوچھا گیاکہ الیکشن والے دن آپ ووٹ ڈالنے جائیں گے؟ تو59 فیصد پاکستانیوں نے عزم ظاہر کیاکہ جائیںگے۔ 28فیصد نے کہاکہ شاید جائیں۔ صرف12فیصد نے جواب دیا، نہیں جائیںگے۔ ایک فیصد نے جواب نہیں دیا یا کہا، معلوم نہیں۔ گیلپ انٹرنیشنل سے الحاق شدہ گیلپ پاکستان نے انتخابات کے حوالے سے سروے کیا۔ دوسری جانب پاکستانی عوام ووٹ دینے کے حوالے سے پارٹی اور شخصیت پر تقسیم ہے۔


51فیصد پاکستانیوں نے کہا ہے کہ وہ پارٹی جبکہ 48فیصد نے کہاکہ وہ شخصیت کوووٹ دیںگے۔ گیلپ سروے کے مطابق چاروں صوبوں میں خواتین اور مردوں سے سوال کیا گیاکہ آپ پارٹی کو ووٹ دیںگے یا شخصیت کو؟ تو51فیصد پاکستانیوں نے کہاکہ وہ پارٹی کو ووٹ دیںگے جبکہ48فیصد نے کہاکہ وہ شخصیت کو ووٹ دیںگے۔ ایک فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا۔ سروے میں دیہی اور شہری افراد کو شامل کیاگیا۔49فیصد پاکستانیوں نے کہاکہ وہ شخصیت کو ووٹ دیںگے۔ جن میں سے51فیصد مردوں جبکہ 44فیصد خواتین نے کہاکہ وہ ووٹ شخصیت کو دیںگے ۔

ادھر آن لائن کے مطابق گیلانی ریسرچ فائونڈیشن کے ایک حالیہ سروے میں ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب مردوخواتین سے سوال پوچھا گیاکہ آپ ذاتی طو رپر ایسے کتنے افراد کے کردار اور شخصیت سے آگاہ ہیں جو آپ کے حلقے سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس سوال کے جواب میں 37فیصد نے کہاکہ وہ ذاتی طور پر اپنے حلقے میں الیکشن میں حصہ لینے والے زیادہ تر امیدواروں کے کردار اور شخصیت سے آگاہ ہیں۔ 38فیصد کے مطابق چند امیدواروں کے کردار اور شخصیت سے آگاہ ہیں جبکہ 25فیصد نے کہاکہ وہ کسی بھی امیدوار کے کردار اور شخصیت کے بارے میں نہیں جانتے۔ یہ سروے گیلپ انٹرنیشنل سے منسلک گیلپ پاکستان کی مدد سے کیاگیا جو پاکستان کے چاروں صوبوں کی دیہی اور شہری آبادی کے2686مردوخواتین سے 08اپریل 2013ء سے 15اپریل 2013ء کے دوران منعقد ہوا۔
Load Next Story