اسد شفیق نے انگلی کا آپریشن کرالیا جلد مکمل فٹ ہوجائیں گے

اسد شفیق ٹیسٹ اسکواڈ کا تو لازمی حصہ لیکن محدود اوورز کی کرکٹ میں اپنی جگہ پکی نہیں کر سکے۔

اسد شفیق ٹیسٹ اسکواڈ کا تو لازمی حصہ لیکن محدود اوورز کی کرکٹ میں اپنی جگہ پکی نہیں کر سکے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے انگلی کا آپریشن کرالیا تاہم وہ اب جلد ہی فٹ ہوجائیں گے۔

اسد شفیق نے فارغ وقت کو غنیمت جانتے ہوئے انگلی کا آپریشن کرالیا، کراچی کے مقامی اسپتال میں ان کے دائیں ہاتھ کی انگلی سے فاضل گوشت ہٹانے کے بعد ٹانکے لگا دیے گئے۔


یاد رہے کہ اسد شفیق ٹیسٹ اسکواڈ کا تو لازمی حصہ لیکن محدود اوورز کی کرکٹ میں اپنی جگہ پکی نہیں کر سکے، پاکستان کو ایشیا کپ کے بعد یواے ای میں ہی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کھیلنا ہے جس میں ٹیسٹ میچز بھی ہونگے، اسد آئندہ چند روز میں مکمل فٹ ہو جائیںگے۔
Load Next Story